ایبٹ آباد میں آل پاکستان بیگم رعنا لیاقت علی خان تقریری مقابلہ واہ کی خنصہ اور پپس کی ثانیہ خان نے جیت لیا

بدھ 9 اکتوبر 2019 14:17

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2019ء) آرمی برن ہال کالج برائے طالبات ایبٹ آباد میں ہونے والا دوسرا آل پاکستان بیگم رعنا لیاقت علی خان تقریری مقابلہ ایف جی پوسٹ گریجویٹ کالج واہ کینٹ کی طالبہ خنصہ اور پاکستان انٹرنیشنل پبلک سکول اینڈ کالج ایبٹ آباد کی ثانیہ خان نے جیت لیا۔

(جاری ہے)

اردو تقریری مقابلہ میں خنصہ نے پہلی، پاکستان انٹرنیشنل پبلک سکول کی زاوش نے دوسری اور ایف جی پوسٹ گریجویٹ کالج راولپنڈی کی فائزہ بابر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

انگریزی تقریری مقابلے میں پپس کی تانیہ خان اول، لاہور کالج فار ویمن کالج کی عرشہ حفیظ دوئم اور پوسٹ گریجویٹ گرلز کالج منڈیاں کی دعا احمد سوئم رہیں۔ پرنسپل آرمی برن ہال کالج برائے طالبات بریگیڈیئر ڈاکٹر محمد حنیف اور بریگیڈیئر ڈاکٹر شاہدہ شیراز نے آل پاکستان تقریری مقابلہ جیتنے والی طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔