Live Updates

اسلام آباد لانگ مارچ کا آغاز صوبہ سندھ سے ہوگا، کراچی سے لیکر سکھر تک میں خودقیادت کروں گا،علامہ راشدمحمودسومرو

سندھ سے 10 لاکھ اور30 سے 50 لاکھ کارکن پورے ملک سے آزادی مارچ میں شرکت کریں، این این آئی سے خصوصی گفتگو

بدھ 9 اکتوبر 2019 15:54

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2019ء) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)سندھ کے جنرل سیکرٹری علامہ راشد محمود سومرو نے کہاہے کہ اسلام آباد لانگ مارچ کا آغاز صوبہ سندھ سے ہوگا، کراچی سے لیکر سکھر تک میں خودقیادت کروں گا،انشا اللہ سندھ سے 10 لاکھ اور30 سے 50 لاکھ کارکن پورے ملک سے آزادی مارچ میں شرکت کریں۔ان خیالات کا اظہار علامہ راشد محمود سومرو نے جے یو آئی ضلع خیرپور کے پریس معاون علی بخش بروہی کی رہائش گاہ پر این این آئی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ اسلام آباد آزادی مارچ کی قیادت کا آغاز کراچی سے میں خود کروںگا میرے ساتھ عاملہ کے عہدیدار اور خانقاہوں کے گدی نشین بھی ہوںگے۔ ریلی کا آغاز کراچی سے ہوگا ریلی کی قیادت جے یو آئے صوبہ سندھ کی طرف سے ہوگی ۔

(جاری ہے)

سکھر سے آزادی مارچ ریلی کی قیادت قائد ملت اسلامیہ حضرت مولانا فضل الرحمن کرینگے اس موقعے پر ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا جمعیت طلبا اسلام کے نوجوان پڑھائی پردھیان دیں اور بہترین عالم بنیں اور فارغ وقت میں جمعیت طلبائے اسلام کے کام کریں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کا خاتمہ ضرور ہوگا تحفظ ختم نبوت کی خاطر اپنی جان کا نظرانہ دے سکتے ہیں مگر ان ظالم اور جابر حکمرانوں کو برداشت نہیں کر سکتے ہیں اس نے کشمیر کا سودا کر کے کشمیریوں کے ساتھ ظلم کیا ہے ملک میں مہنگائی کے سبب عوام خودکشی کرنے پر مجبورہیں۔انہوں نے کہا مہنگائی اور زیادہ بڑھی گی اس حکومت کا خاتمہ ضروری ہے انشااللہ عوام باہر آئیگی اکتوبر میں اس حکومت کا خاتمہ ممکن ہوگا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات