Live Updates

مسلم بھارتی کرکٹرز خود کو ”محب وطن “ ثابت کرنے کےلئے عمران خان کےخلاف زہر اگلنے لگے

پاکستان کوایسے لیڈز کی ضرورت ہے جو جنگ اور دہشتگردی کو پناہ دینے کی نہیں بلکہ ترقی کی بات کرے:محمد شامی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 11 اکتوبر 2019 15:21

مسلم بھارتی کرکٹرز خود کو ”محب وطن “ ثابت کرنے کےلئے عمران خان کےخلاف ..
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11اکتوبر 2019ء) وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیر کا مسئلہ اٹھائے جانے پر جہاں مودی سرکار بوکھلائی ہوئی ہے وہیں اس کے پیادوں کو بھی کچھ سمجھ نہیں آرہا کہ پاکستان کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں اپنے مظالم کا پردہ فاش کیے جانے کا جواب کس طرح سے دیا جائے ، کوئی اور جواب نہ بن پانے پر اب بھارت میں ہندوﺅں کے ساتھ ساتھ اب مسلمان کرکٹرز نے بھی خود کو ”محب وطن “ ثابت کرنے کے لیے عمران خان کے خلاف زہر اگلنا شروع کردیا ہے ۔

فاسٹ باﺅلر محمد شامی نے ٹویٹر پر لکھا کہ ” مہاتما گاندھی نے ساری زندگی پیار ،بھائی چار ے اور امن کا پیغام دیتے دیتے گزار دی، عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں دھمکیاں دیں اور نفرت پھیلائی ، پاکستان کوایسے لیڈز کی ضرورت ہے جو جنگ اور دہشتگردی کو پناہ دینے کی نہیں بلکہ ترقی ،نوکریوں اور اکنامک گروتھ کی بات کرے“،
سابق بھارتی کپتان اظہر الدین نے ٹویٹ کیا کہ ” عمران خان کی اقوام متحدہ میں تقریر اس کرکٹر کی تقریر نہیں تھی جسے ہم جانتے ہیں ،ہمیں ایک سپورٹس مین سے اس طرح کی توقع نہیں تھی ،میرا خیال تھا کہ آپ پاکستان میں تبدیلی لائیں گے اور اسے دہشتگردوں سے پاک کریں گے “ ۔

(جاری ہے)

فاسٹ باﺅلر عرفان پٹھان نے ٹویٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ” اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تقریر میں بھارت کے لیے نیو کلیئر جنگ کی دھمکی تھی ،ایک سپورٹس مین ہونے کے ناتے عمران خان کی جانب سے ’خونی جنگ‘ ،’آخر تک لڑیں گے‘ جیسے الفاظ سے دونوں ملکوں کے مابین نفرت بڑھے گی،ایک ساتھی سپورٹس مین ہونے کے ناطے مجھے ان سے امن کا پیغام دینے کی امید تھی “ ۔
 

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات