Live Updates

عمران خان سے مذاکرات انکے استعفیٰ اور نئے انتخابات پر ہی ہونگے‘ احسن اقبال

اپوزیشن جماعتیں حکومت کو رخصت کرنے پر متفق ہیں‘نارروال میںمیڈیا سے گفتگو

ہفتہ 12 اکتوبر 2019 22:06

عمران خان سے مذاکرات انکے استعفیٰ اور نئے انتخابات پر ہی ہونگے‘ احسن ..
نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں حکومت کو رخصت کرنے پر متفق ہیں،عمران خان مذاکرات کی بات کرتے ہیںلیکن مذاکرات صرف عمران خان کا استعفیٰ اور نئے انتخابات پر ہوں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

احسن اقبال نے کہا کہ نواز شریف پر ایک اور جھوٹے مقدمے کی مذمت کرتے ہیں، حکومتی وزراء مسلم لیگ(ن) کی طاقت سے خائف ہیں ،حکومت یہ تاثر دے رہی ہے کہ (ن )لیگ تقسیم ہو گئی ہے ، گلگت سے گوادر ،نارووال سے کراچی تک (ن) لیگ متحد ہے ۔انہوںنے کہا کہ اپوزیشن کی تمام جماعتیںمولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کی حمایت کر چکی ہیں، اب حکومت کا محاسبہ عوام کا سمندر کرے گا ،آزاد اور منصفانہ انتخابات ہی ملک کو بچانے کا واحد حل ہے ۔بہتر ہے حکومت اگلے سال انتخابات کا اعلان کر دے ۔ احسن اقبال نے چند روز قبل ٹرک کے نیچے آکر جاں بحق ہونے والی بی ایس کی طالبہ کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ اس المناک حا دثہ پر قومی اسمبلی میں آواز اٹھائوں گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات