سید والا: رائیلٹی کے نام پر ریت مافیاٹھیکیداران کی غنڈہ گردی جاری، ٹرالی و ریڑھا بانوں کو ریت دینے سے انکاری

ریت مافیا شیڈول سے پانچ گنا زائد رقم وصل کر رہے ہیں جس پر ٹرالی و ریڑھا بانوں کے علاوہ علاقہ کی عوام نے بھی احتجاج کیا ہے

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 14 اکتوبر 2019 13:44

سید والا: رائیلٹی کے نام پر ریت مافیاٹھیکیداران کی غنڈہ گردی جاری، ..
ننکانہ صاحب(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14اکتوبر2019ء ، نمائندہ خصوصی،عبدالقدوس ملِک) ضلع ننکانہ صاحب کی تحصیل سید والا میں ریت مافیا کی غنڈہ گردی اور ہٹ دھرمی کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ تفصیلات کے مطابق رائلٹی کے نام پر ٹھیکے داران بدمعاشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹرالی اور ریڑھا بانوں کو ریت دینے سے انکاری ہو گئے ہیں۔ اس سلسلے میں ڈپٹی ڈائریکٹر معدنیات پنجاب و لائسنسنگ اتھارٹی کی جانب سے ایس ایچ او تھانہ سیدوالا اور ڈی پی او ننکانہ صاحب کو تحریری مراسلہ جاری کیا جس کے مطابق ٹھیکیداران نہ تو شیڈول سے زائد رقم وصل کر سکتے ہیں اور نہ ہی ریت کی فراہمی بند کر سکتے ہیں۔

ایسا کرنے پر ضلعی انتظامیہ ایکشن لے اور ٹھیکیداران کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ کا اندراج کیا جائے۔

(جاری ہے)

اس کے باوجود ٹھیکے داران من مرضی سے با ز نہیں آ رہے۔ جس کے باعث گزشتہ 10 دن سے ریت مافیا و ٹرالی ریڑھا بانوں کے درمیان حالات کشیدہ ہو چکے ہیں۔ ریت مافیا کے کارندے شیڈول سے پانچ گنا زائد رقم وصول کر رہے ہیں جس پر ٹرالی و ریڑھا بانوں کے علاوہ علاقہ کی عوام نے احتجاج کیاہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ریت رائیلٹی کی مد میں شیڈول کے مطابق رقم وصول کی جائے جس پر محکمہ معدنیات کے اسسٹنٹ ڈائرریکٹر و ڈپٹی ڈائریکٹر نے سیدوالا و پرندہ زون کا وزٹ کیا اور ٹھیکیداران کو زائد قیمت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

اس کے بعد محکمہ کی جانب سے ایک تحریری لیٹر ضلعی انتظامیہ کو جاری کیا گیا اور ٹھیکیداروں کو شو کاز بھی جاری کیا اس کے باوجود تاحال عوام الناس کو ریت کی فراہمی بند اور ریٹ سے زائد رقم وصول کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اہل علاقہ کا مطالبہ ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر کی جانب سے جاری کردہ لیٹر کے تحت ڈی پی او ننکانہ و ایس ایچ او تھانہ سیدوالا بھتہ مافیا کے خلاف فوری کارروائی کریں۔

متعلقہ عنوان :