عارف والا: کمشنر ساہیوال ڈویژن کا ڈپٹی کمشنر پاکپتن احمد کمال مان کے ہمراہ عارفوالا کا دورہ اور کھلی کچہری کا انعقاد

لوگوں نے محکمہ ہائی وے، محکمہ واپڈا، پنجاب فوڈ اتھارٹی، محکمہ صحت، پرائس کنٹرول کمیٹی اور میونسپل کمیٹی سمیت پولیس سے متعلقہ اپنی شکایت پیش کیںًًًًًًًًًًًًًًًًًًًًً

Muhammad Irfan محمد عرفان منگل 15 اکتوبر 2019 16:47

عارف والا: کمشنر ساہیوال ڈویژن کا ڈپٹی کمشنر پاکپتن احمد کمال مان کے ..
عارف والا(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15اکتوبر2019ء، نمائندہ خصوصی،مُمشاد فرید ) کمشنر ساہیوال ڈویژن ندیم الرحمن نے ڈپٹی کمشنر پاکپتن احمد کمال مان کے ہمراہ عارفوالا کا دورہ کیا اور کھلی کچہری میں بھی شرکت کی۔ اس کھلی کچہری کا انعقاد میونسپل کمیٹی ہال میں کیا گیا جس میں تمام سرکاری محکموں کے ملازمین بھی موجود تھے۔ کھلی کچہری میں لوگوں نے محکمہ ہائی وے، محکمہ واپڈا، پنجاب فوڈ اتھارٹی، محکمہ صحت، پرائس کنٹرول کمیٹی اور میونسپل کمیٹی سمیت پولیس سے متعلقہ اپنی شکایت پیش کیں جن پر کمشنر نے موقع پر متعلقہ افسران کو انکے فوری ازالہ کے لئے احکامات جاری کیے ۔

موجودہ حکومت کے ویڑن کے مطابق لوگوں کے مسائل انکی دہلیز پر حل کرنے لئے کوشاں ہیں۔ عوامی مطالبہ پر کمشنر ساہیوال ندیم الرحمن نے تحصیل عارفوالا میں باقاعدگی کیساتھ کھلی کچہری لگانے کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

کمشنر ساہیوال ندیم الرحمن نے عوام کے دیرینہ مطالبات پر عارفوالا میں دوبارہ مال منڈی مویشیاں لگوانے، ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں کی مرمت کروانے، فلٹریشن پلانٹ سمیت گھر میں صاف پانی کی فراہمی، فاطمہ جناح پارک کی تزئین و آرائش پر خصوصی توجہ دینے اور ٹی ایچ کیو ہسپتال میں علاج معالجہ کے لئے آنے والے تمام بچوں اور دیگر مریضوں کا چیک اپ کرنے کے احکامات جاری کیے۔

کمشنر ساہیوال نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کو دودھ سمیت تمام اشیائے خورد و نوش کی کوالٹی کو بہتر بنانے کے لئے اپنا کردار مزید بہتر کرنے اور دوران چیکنگ میڈیا نمائندگان سے تعاون کرنے کی ہدایت بھی جاری کیں ۔ اس موقع پر اے سی سید آصف حسین شاہ اور ڈی ایس پی غلام محمد بھی موجود تھے ۔ کمشنر ساہیوال ندیم الرحمن نے عارفوالا میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا، کمشنر ساہیوال ٹی ایچ کیو ہسپتال بھی گئے جہاں انہوں نے زیر تعمیر ایمرجنسی، کارڈیک یونٹ کا بھی معائنہ کیا، اس کے علاوہ وارڈز اور ایمرجنسی بھی گئے اور مریضوں سے ملنے والی سہولیات کے متعلق دریافت کیااور مریضوں کو بہترین طبی سہولیات مہیا کرنے کی ہدایت کی۔