سی پیک سے ملک کے ساتھ ساتھ ڈیرہ اسماعیل خان کے تاجر طبقہ کو بھرپور معاشی ترقی کے مواقع میسر ہونگے،رکن قومی اسمبلی شیخ یعقوب
بدھ 16 اکتوبر 2019 17:42
(جاری ہے)
جنرل سیکرٹری شیخ توقیر اکرام نے بھی اس موقع پر خطاب کیا اور ڈیرہ اسماعیل خان کے شہریوں‘تاجران اور میڈیا کو درپیش مسائل کے حوالے سے اظہار خیال کیا جبکہ اس موقع پر موجود شرکاء نے رکن قومی اسمبلی شیخ یعقوب کے کردار کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں ووٹرز اور علاقہ باسیوں کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔
تقریب میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض سابق جنرل سیکرٹری محمد فضل الرحمان نے ادا کیئے پریس کلب کے سینیئر ممبران عبدالشکور استرانہ اور حاجی قیوم نواز بابر نے انہیں پریس کلب کی جانب سے پگڑی پہنائی ۔ تقریب میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شیخ یعقوب نے کہا کہ بطور ڈیرہ وال علاقہ کے تمام مسائل کے حل کے لیئے میرا تعاون ڈیرہ اسماعیل خان کے عوام کے ساتھ ہے یہاں زرعی یونیورسٹی کی راہ میں روڑے وہی مافیا اٹکا رہا ہے جس نے گومل یونیورسٹی کو آسمان سے زمین پر ڈال دیا مگر زرعی یونیورسٹی صرف ڈیرہ نہیں صوبہ کاایک اہم منصوبہ ہے جس کے لیے بھرپور تعاون کیاجائے گا۔ سی پیک کے مغربی روٹ کی تکمیل ہورہی ہے جس سے ڈیرہ اور اسلام آباد کاسفر کم ہوگا بلکہ پشاور ڈیرہ ہائی وے ۔ اور سی پیک مغربی روٹ کی تکمیل سے یہاں تجارتی انقلاب آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان امت مسلمہ کا لیڈر بن رہا ہے یہ ملک بہت آگے جارہا ہے اور یہاں کا مستقبل تابناک ہے انہوں نے کہا کہ لفٹ کینال اور سمال ڈیمز منصوبہ جات پر بھی کام کیا جارہا ہے درابن میں انڈسٹریل سٹیٹ قائم کی جائے گی۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا کالونی یہاں کے صحافیوں کااجتماعی مسئلہ ہے اور یہ یہاں کے تمام صحافیوں کا حق ہے میں صوبائی حکومت سے گزارش کرونگا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا کالونی قائم کرکے یہاں کے صحافیوں کااجتماعی مطالبہ پورا کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے مسائل بے شمار ہیں ،میراحلقہ مہنجو ڈاڑو کا نقشہ پیش کررہا ہے ،سڑک ،تعلیم پینے کا صاف پانی نہیں ہے لیکن نے ان مسائل کو چیلنج سمجھ کر قبول کیا ۔ہمیں تباہ حالمعیشت وراثت میں ملی جب ملک دیوالہ ہوچکا تھالیکن ہم نے قلیل مدت میں اداروں کو مضبوط اور منظم کیا جس سے ترقی کے نئے سفر کا آغاز ہوچکا ہے ۔مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.