لاہور سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش ،سردی کی شدت میں اضافہ

ہوائوں اور بارش کی وجہ سے مختلف علاقوں میں بجلی کا ترسیلی نظام بری طرح متاثر ،بجلی گھنٹوں بند رہی

جمعہ 18 اکتوبر 2019 18:11

لاہور سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش ،سردی کی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2019ء) لاہور سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ، بارش کی وجہ سے مختلف علاقوں میں بجلی کا ترسیلی نظام بری طرح متاثر ہوا جس کی وجہ سے بجلی گھنٹوں بند رہی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت صوبے کے مختلف مقامات پر علی الصبح تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ موسلا دھار بارش کاسلسلہ شروع ہو گیا جس سے سردی کی شدت میںقدرے اضافہ ہو گیا ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق حاصل پور، حافظ آباد، شیخوپورہ ، فیصل آباد، پنڈی بھٹیاں، فیروز والا، شکر گڑھ اور سمندری میں بارش کے بعد موسم سرد ہوگیا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمال مغرب کی جانب ہوا کا زیادہ دبا موجود ہے اور ہوا کا زیادہ دبا ئویعنی پریشر گریڈینٹ اچھی سردیوں کے لیے موزوں ہے، پریشر گریڈینٹ شمالی بلوچستان میں موجود ہے۔موسلار دھاربارش کی وجہ سے لاہور کے مختلف علاقوں میں بجلی بند ہو گئی اور لیسکو کی فیلڈ کی ٹیمیں کئی گھنٹے گزرنے کے بعد مرحلہ وا ربجلی بحال کرنے میں کامیاب ہوسکیں۔