ماہ ستمبر میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری 26 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جمعہ 18 اکتوبر 2019 22:00

ماہ ستمبر میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری 26 ماہ کی بلند ترین سطح پر ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2019ء) ماہ ستمبر میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری 26 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔بیرونی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں زبردست اضافہ، ستمبر میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری 26 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

ایک ماہ میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں 112 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔سٹیٹ بینک کے مطابق ستمبر میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری 38 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی جبکہ گذشتہ سال کے اسی عرصے میں یہ 18 کروڑ 20 لاکھ تک محدود تھی۔ سٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے ستمبر کے دوران مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری 137 فیصد اضافے سے 88 کروڑ ڈالر رہی۔

متعلقہ عنوان :