ملک بھر میں بارش کے نئے سلسلے کی پیشگوئی ،موسم کی خشکی ختم اور سموگ کی شدت میں کمی آئیگی
وادی کاغان میں بارش کے بعد پہاڑوں پر موسم کی پہلی برفباری ہوئی جس سے موسم سہانا ہوگیا
ہفتہ 19 اکتوبر 2019 14:22
(جاری ہے)
ترجمان این ایچ اے کے مطابق بابو سر ٹاپ پر 8 انچ سے زائد برف پڑ چکی ہے، بابو سر ٹاپ کی بندش سے نیشنل گیمز کی مشعل کا خیبر پختون خواہ میں داخلہ مشکل ہو گیا۔
عہدیداران کو نیشنل گیمز کی گلگت سے آنے والی مشعل ہفتہ کی صبح بابو سر ٹاپ پر وصول کرنا تھی۔ذرائع کے مطابق اس وقت ناران کے ہوٹلوں میں اولمپک ایسوسی ایشن کے عہدیدار اور سرکاری افسران سمیت درجنوں افراد مقیم ہیں تاہم ڈپٹی کمشنر دیامر ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ برف باری کے پیش نظر بابو سر کاغان روڈ ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان کے پہاڑوں پر بارشوں اور برف باری کا سلسلہ مزید تین روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔دوسری جانب خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں، پنجاب کے شمالی حصوں، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے ، بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے حکام کے مطابق پہاڑی علاقوں میں برفباری متوقع ہے جس سے درجہ حرارت میں 2 سے 4 ڈگری کمی کا امکان ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید موسم کی خبریں
-
لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا
-
ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
-
محکمہ موسمیات خیبرپختونخوا کی آئندہ ہفتے بارشوں اور برفباری کی پیشن گوئی
-
کراچی میں سردی کی لہر برقرار، درجہ حرارت 10ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ
-
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار
-
محکمہ موسمیات کی آئندہ ہفتہ شہر لاہور میں بارش کی پیش گوئی
-
25 فروری کو آنے والے سسٹم کے زیراثرکراچی میں بھی بارش کا امکان
-
ملک کے بالائی، وسطی علاقوں میں 17 سے 21 فروری تک بارشوں کی پیشگوئی
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسلادھار بارش سے سردی میں اضافہ
-
31جنوری سے 4فروری تک بارش اورپہاڑوں پر برف باری پیشگوئی
-
ہفتہ کے روز سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی توقع
-
کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست، ایئرکوالٹی انڈیکس 241ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.