بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفترخارجہ طلبی

ایل اوسی پر بھارتی افواج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا

اتوار 20 اکتوبر 2019 19:31

بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفترخارجہ طلبی
Jاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2019ء) ڈائریکٹر جنرل جنوبی ایشیاء ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کرکے ایل اوسی پر بھارتی افواج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے ۔دفترخارجہ کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی پر مسلسل بلا اشتعال فائرنگ کرکے پاک فوج کے جوان اور شہریوں کے زخمی ہونے کے واقعے پر پاکستان میں تعینات بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا ہے۔

ڈی جی جنوبی ایشیاڈاکٹرمحمد فیصل نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکو دفتر خارجہ طلب کرکے ایل او سی سیزفائرمعاہدے کی خلاف ورزی پرپاکستان کی جانب سے شدید احتجاج رکارڈ کرایا۔ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر گورو اہلوالیا کو باور کرایا کہ بھارتی افواج نیجورا، شاہ کوٹ،نوسہری سیکٹرز پر 19 اور 20 اکتوبر کو بلااشتعال فائرنگ کی، بھارت کی جانب سے مسلسل سیز فائر کی خلاف ورزیاں اور سولین آبادی کو نشانہ بنایا جارہا ہے اور معصوم شہریوںپر گولہ باری کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

، قابض فوج خلاف کی اشتعال انگیزی بین الاقوامی قوانین کے برخلاف ہے اور قابل مذمت ہے۔ڈی جی جنوبی ایشیا نے واضح کیا کہ ہم اپنے ملک کا دفاع کرنا جانتے ہیں،’ شہادت ہے مطلوب و مقصود ہے مومن ،نہ مال غنیمت نہ کشور کشائی‘۔واضح رہے کہ لائن آف کنٹرول کے مختلف سیکٹرز پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک جوان اور 5 شہری شہید ہوئے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارتی فوج نے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارت دہشت گردوں کے مبینہ کیمپوں کو نشانہ بنانے کا جھوٹ چھپانے کے لیے معصوم شہریوں کو نشانہ بنارہا ہے۔ اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین برائے بھارت و پاکستان اور مقامی و غیر ملکی میڈیا نمائندگان کو آزاد کشمیر میں مکمل رسائی حاصل ہے جب کہ مقبوضہ کشمیر میں انہیں یہ آزادی حاصل نہیں۔شمیم محمود۔