Live Updates

ح* آزادی مانگنے سے نہیں ملتی اسے چھیننا ہوگا،سید حا مد علی شاہ موسوی

اتوار 20 اکتوبر 2019 21:45

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2019ء) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ قائد ملت جعفریہ آغا سید حا مد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی تقریر کے بعد اقوا م متحدہ نے کیا قدم اٹھایااورپاکستان بھارت سے کیوں سفارتی تعلقات باقی رکھے ہوئے ہے اقوام متحدہ کا چارٹر آزادی کیلئے ہتھیار اٹھانے کی اجازت دیتا ہے آزادی مانگنے سے نہیں ملتی اسے چھیننا ہوگاہم کسی سیاسی اتحاد کا حصہ نہیں اتحاد کمزور بناتے ہیںوزیر اعظم عمران خان کس کے اشارے پر ثالثی کررہے ہیں پاکستان حکومت کو یمن کے معاملے میں پارٹی نہیں بننا چاہئے تھاحسین ؓ جب دنیا میں آئے رسول خدا ص نے گریہ کرکے عزاداری کی اور کہا اسے باغی گروہ بے جرم قتل کرے گارسول ص نے فرمایا حسین ع مجھ سے میں حسین سے ہوں، حسن حسین جوانان جنت کے سردار ہیں دونوں امام ہیں صلح کریں یا قیام امام حسین ع نے بیعت یزید سے انکار کرکے کہا مجھ جیسا اس جیسے کی بیعت نہیں کرسکتاامام حسین ع نے حرمین کو ڈھال نہیں بنایاکعبہ اور مدینہ کی ڈھال بنے ان خیالات کا اظہارتحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ قائد ملت جعفریہ آغا سید حا مد علی شاہ موسوی نے چہلم کے جلوس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ اسیران کربلا نے اپنے خطبات سے یزیدیت کے بخیے ادھیڑ دیئے آج یزید۔

(جاری ہے)

کا نام۔لیوا کوئی نہیں امام حسین ع کے چہلم کیلئے دو کروڑ ائرین کربلا میں جمع ہیںعزاداری سب سے بڑا احتجاج ہے حکومت اوراپوزیشن وطن کو ترجیح دیںوزیر اور حکمران حسین ع کے جلوسوں میں کیوں نہیں ہم ہر حکومت کو زائرین کے مسا ئل سے آگاہ کرتے رہے حکومت زائرین کے مسائل کے حل کیلئے تحریک نفا ذفقہ جعفریہ کی تجاویز پر عمل کریچہلم حضرت امام حسین و شہدا کر بلا کا روایتی جلوس امقم.بارگاہ عاشق حسین سے بر آمد ہواجلوس میں علم غازی عبا س اور شبیہ ذوالجناح سمیت دیگر تبرکات شامل تھیںقائد تحریک.نفاذ فقہ جعفریہ علامہ سید حا.مد علی موسوی نے جلوس عزاداری میں شرکت کے موقع پر ان کی زیارت کی ماتمی جلوس اقبال روڈ سے ہو تا ہوا امام بارگاہ کرنل مقبول سے نکلنے والے مرکزی جلوس میں شامل ہوگیا بوہڑ بازار چوک میں مرکزی جلوس میں شامل عزاداران نے نو حہ خوانی اور زنجیر زنی کی جلوس کی گزر گاہ پر شہدا کربلا کی یاد میں لنگر حسینی اور سبیلوں کا انتظام بھی موجود تھادن 2 بجے فوارہ چوک میں عزادار نماز ظہرین ادائیگی کے بعدعلامہ قمر حید ر زیدی نے فلسفہ حسینیت پر خطاب کیاجلوس کے روایتی راستے پر چار کیمپ لگائے گئے تھے جہاں بم ڈسپوزل اسکواڈ ، فائر بریگیڈ ،شعبہ تجاوزات،ریسکیو 1122 ، اسپتالوں کی ایمبولینسز اور تکنیکی صفائی کرنے والے عملے چوکس رہے۔

اپنے خطبات میں ، مذہبی اسکالرز نے شہدائے کربلا کی قربانیوں کی اعلی قربانیوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ڈپٹی کمشنرسیف اللہ ڈوگر نے کہا کہ جلوس پر امن طریقے سے ختم ہوا اور شہر کے کسی بھی حصے سے کسی واقعے کی اطلاع نہیں ملی۔"ہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نشاندہی کردہ حساس مقامات پر موجود رہے۔ تمام مذہبی اسکالرز اور شہریوں نے پختگی کا مظاہرہ کیا اور چہلم کادن پٴْرامن طور پر گزرا۔

ضلع بھر میں چہلم حضرت امام حسین کے نکلنے والے روایتی اور لائسنسی جلوسوںکو مکمل سیکورٹی حصار میں لیا گیا، چہلم کے موقع پر پولیس ملازمین اور افسران کی تمام چھٹیاں منسوخ کر دی گئی تھیں چہلم کے جلوسوں کے حوالے سے محکمہ داخلہ کی جانب سے جو ہدایات اور ایس او پیز جاری کئے گئے ہیں ان پر سختی سے عمل کیا گیا،روایتی اور لائسنسی جلوسوں کے روٹس پر پولیس کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے جوان اور اہلکاروں نے بھی سیکورٹی ڈیوٹیسر انجام دی، جلوس کے روٹس پر ہر قسم کی دوکانیں مکمل بندرہیں جبکہ راستے کے رہائشی علاقوں میںکسی شخص کو چھت یا کھڑکی پر کڑے نہیں ہونے دیا گیا اورچھتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کئے گئے جبکہ جلسوں کے تین رویہ حصار میں گھڑ سوار پولیس اہلکاربھی ڈیوٹی دیتے رہے اسی طرح جلوس مقررہ وقت پر شروع ہو کر مقررہ روٹ سے ہوتے ہوئے مقررہ وقت پر ہی ختم ہوئے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات