مسلم لیگی حکومت نے تین سالوں میں عوام کا اعتماد بحال کیا ،مافیا کی جانب سے کیے جانے والے پروپیگنڈے کی کوئی پرواہ نہیں،ناصر ڈار

میرا دامن صاف ہے عوامی حقوق کے لیے جدوجہد جاری رہے گی میرے خلاف سازشیں کرنے والے ذلیل و رسوا ہونگے،وزیر ٹرانسپورٹ آزا دکشمیر

منگل 22 اکتوبر 2019 17:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) آزادکشمیر کے وزیر ٹرانسپورٹ ناصرڈار نے کہا ہے کہ مسلم لیگی حکومت نے تین سالوں میں عوام کا اعتماد بحال کیا مافیا کی جانب سے کیے جانے والے پروپیگنڈے کی کوئی پرواہ نہیں ۔ میرا دامن صاف ہے عوامی حقوق کے لیے جدوجہد جاری رہے گی میرے خلاف سازشیں کرنے والے ذلیل و رسوا ہونگے ۔

انہوں نے بعض اخبارات میں ان پر اپنے ماموں پر تشدد اور کرپشن کے حوالہ سے لگائے جانے والے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے ان کے خلاف قانونی کاروائی کااعلان کرتے ہوئے اخبارات میں ان کا موقف نہ شائع کرنے اور یکطرفہ خبریں چھاپنے پرچیئرمین پریس فائونڈیشن کے پاس باضابطہ درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ماموں کے بیٹے کو پیسے لینے کا الزام ثابت ہونے پر فارغ کیا اگر ایک روپے کی کرپشن ثابت ہو جاے تو سیاست چھوڑدونگا اپنے جاری کردہ بیان میں ناصرڈار نے کہا کہ میرا ماضی سب کے سامنے ہے ایک روپے کی کرپشن نہ کی نہ کسی کو غیر قانونی فائدہ پہنچانے کی کوشش کی کچھ لوگ ذاتی شہرت اور مفادات کے لیے بلیک میل کرنے کی کوشش کررہے ہیں انہیں یہ بتا دینا چاہتا ہوں میرا دامن صاف ہے کسی سے بلیک میل نہیں ہونگا اپنے اوپر لگائے گئے الزام کے خلاف عدالت جائوں گا۔

(جاری ہے)

الزام لگانے والوں اور اس کو میڈیا میں منصوبہ بندی کے تحت لانے والوں کے خلاف کاروائی کرونگا انہوں نے اس امر پر افسوس کااظہار کیا کہ ان کی کردار کشی کی گئی مگر ان کا موقف تک نہیں لیا گیا جس پر چئیرمین پریس فائونڈیشن کے پاس باضابطہ درخواست دائر کریں گے کیونکہ پریس فاونڈیشن کے ضابطہ کی سنگین خلاف ورزی کی گئی ہے پروپیگنڈے میں مبینہ طور پر چند ایسے سرکاری آفیسران بھی شامل ہیں جن کے خلاف محکمانہ ڈسپلن کی خلاف ورزی پر کاروائی کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :