پاکستان سمیت دنیا کو امن کی ضرورت ہے، جماعت الصاحین پاکستان انٹرنیشنل

منگل 22 اکتوبر 2019 23:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2019ء) جماعت الصالحین پاکستان انٹرنیشنل کے بانی وامیرجماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ الحاج پیر صاحبزادہ محمد خالد سلطان القادری سروری نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا کو امن کی ضرورت ہے رحمت دوجہان حضور اکرم ﷺ کی تعلیمات کی روشنی میں دہشت گردی کے خاتمہ اور امن امان کی بحالی کیلئے ہم سب نے مل کر کام کرنا ہے داتا کی سرزمین پرہم پیار محبت کا پیغام لے کر آئے ہیں کشمیر کی آزادی موجودہ وقت کی اہم ضرورت ہے کشمیریوں پر پر بھارتی مظالم برادشت سے باہر ہوتے جارہے ہیں ان خیالات کا اظہار نے ایوان اقبال لاہور میں عظیم ایشان انٹر نیشنل حق باہو کانفرنس بسلسلہ یکجہتی کشمیر سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سجادہ نشین اجمیر شریف پیر سید بلال احمد شاہ اجمیری پیر سید خواجہ معین الحق پیر سید سیف اللہ گیلانی ،پیر اختر رسول ،پیر وقاص علامہ مفتی محمد اقبال علامہ فاروق احمد ، علامہ اعجاز، صوبائی وزیر مذہبی امور پیر سید سعیدالحسن شاہ، صوبائی وزیر بہبود آبادی ،محمد اجمل چیمہ ، سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امورصاحبزادہ حامد سعید کاظمی ،جماعت الصالحین پاکستان پنجاب کے صوبائی صدر الحاج پیر صاحبزادہ ڈاکٹر عابد سلطان القادری ،جماعت الصالحین کے چیف آرگنائزر الحاج صاحبزادہ پیر محمد حیات سلطان القادری ،صوبائی صدریوتھ ونگ سندھ صاحبزادہ پیر تیمور سلطان القادری ،ممتاز عالم دین پیر سید منور حسین شاہ، جماعتی ،قومی امن کیمٹی بین المذاہب کے چیئرمیں میاں منشاء شاہین عامر شہزاد بھٹی،جماعت الصالحین پاکستان لاہور کے صدر مشتاق احمد سلطانی،جنرل سیکرٹری پنجاب حاجی محمد شفیق ، پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنما نورین سیال جماعت الصالحین میڈیا سیل کے ممبران حاجی سعید الدین طارق، آل پاکستان جرنلسٹس کونسل کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید طاہر علی ، رانا زبیر احمد سلطانی کے علاوہ سینکڑوں مشائخ عظام علماء کرام اور مریدین کی بڑی تعداد موجود تھی قبل ازین عظیم ایشان انٹرنیشنل حق باہو کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حاجی نذیر احمد سلطانی نے کی جبکہ نعت رسول مقبول ﷺ محمد ثاقب قادری نے خوبصورت انداز سے پڑھی اسٹیج سیکرٹری کے فرائض صاحبزادہ پیر سلطان محمد حیات قادر ی نے سرانجام دئیے عظیم ایشان حق باہو کانفرنس سے الحاج صاحبزادہ پیر محمد خالد سلطان القادری سروری، سلطان محمد حیات قادری ، ،ممتاز عالم دین پیر سید منور حسین شاہ، صوبائی وزیر مذہبی امور پیر سید سعیدالحسن شاہ، صوبائی وزیر بہبود آبادی ،محمد اجمل چیمہ، نورین سیال نے کہاکہ -: جماعت الصالحین پاکستان انٹرنیشنل کا سوگن پیس آف ارتھ ہی؛ہم اللہ کی اس زمین پر پیار اور محبت کا پیغام لے کرآتے ہیں ہمارا کوئی سیاسی مقصد نہیں ہم فقیر لوگ ہیں انہوںنے بتایا کہ جماعت الصالحین کے پلیٹ فارم سے پیارے پاکستان کے خاطر جو کہ ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کا ثمر ہے ہم دنیا کو امن کا پیغام دے رہے ہیںامن کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے اپنا رول پلے کررہے ہیںہم بارود والے لوگ نہیں ہم تو دررو والے لوگ ہیں پاکستان سمیت دنیاکو امن کا گہوارہ بنائیں گے جماعت الصالحین اسلام محبت اجوت بھائی چارے اتحاد واتفاق کا پیغام لے کر پوری امت مسلمہ کو ایک سلوگن دینا چاہتی ہے اور مسلمانوں کو ایک بار پھر یکجا دیکھنا چاہتی ہے تاکہ تنگ نظری اورتعصبات سے بالاتر ہوکرمسائل کا خاتمہ ہوسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

ہم حضور اکرم ﷺ کا آخری خطبہ ہی ہمارے لئے مشعل راہ بناکرصوفیا کرام کی تعلیمات کی روشنی پر چل کر تحریک پاکستان کے جذبے کو اجاگر کریں گے امن کیلئے مقابلہ کریں گے لیکن ہتھیاروں کی بجائے صوفیاء کرام کی تعلیمات کو اجاگر کرکے اس جنگ میں کامیابی حاصل کریں گے ہمیں اپنے عمل سے یہ ثابت کرنا ہوگا کہ ہم امن کے بانی وداعی نبی اکرم ﷺ کی امتی ہیںعشق رسول ﷺ کی چنگاریاں ہمیشہ ہمارے دلوں کا عزیز ترین اثاثہ ہے ۔

رسول اکرم ﷺ کے سنہری اصولوں کو مشعل راہ بناکر دنیااور آخرت میں کامیابی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ استحکام وخوشحالی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے لئے پاکستان اور بھارت کے مشائخ عظام مل بیٹھ کر کام کریں تاکہ مسئلہ کشمیر پر امن انداز سے حل ہوسکے مقررین نے کہا کہ بھارت کی جانب سے کشمیریوں عام پر ظم وستم کو اب ختم ہونا چاہیے پاک افواج کے ساتھ مل کر پاکستان کی سلامتی اور خودمختیار ی کے لئے عوام اہل سنت اپنے خون کا آخری قطرہ بھی نچھاور کرنے کو تیار ہیں اس موقع پر سلطان صارفین حضرت حق باہو سلطان القادری کی عظیم تعلیمات پر روشنی ڈالی مقررین نے کہا کہ باہوسلطان نے اپنی ساری زندگی اسلام کی سربلندی اور انسانیت کی خدمت میں گزری انہوں نے 21لاکھ سے زائد غیر مسلم کودائر اسلام میں داخل کیا عظیم ایشان حق باہو کانفرنس میں دروسلام کے بعد الحاج پیر صاحبزادہ محمد خالد سلطان القادری سروری نے اللہ تعالی عالم اسلام کشمیر کی آزادی ملک وقوم کو درپیش مسائل کے خاتمہ کیلئے خصوصی دعا کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان سمیت دنیا میں امن قائم کرنے کیلئے متحدومنظم ہوکر کام کرنے کیلئے بھی خصوصی دعا کی واضح رہے کہ عظیم ایشان حق باہو کانفرنس میں ملک کے کونے کونے سے سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔