Live Updates

حکومتی کمیٹی نے وزیراعظم عمران خان کے استعفے کا مطالبہ مسترد کردیا

حکومت اپوزیشن کے پرامن احتجاج کا حق تسلیم کرتی ہے، لیکن موجودہ ملکی صورتحال میں اسلام آباد کی طرف جانا مناسب نہیں، حکومت بات چیت کے ساتھ معاملات حل کرے گی، اپوزیشن سے جلد راطے کیے جائیں گے۔ شرکاء کمیٹی کا اتفاق

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 22 اکتوبر 2019 21:47

حکومتی کمیٹی نے وزیراعظم عمران خان کے استعفے کا مطالبہ مسترد کردیا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 اکتوبر2019ء) حکومتی کمیٹی نے وزیراعظم عمران خان کے استعفے کا مطالبہ مسترد کردیا، شرکاء کمیٹی نے اتفاق کیا کہ حکومت اپوزیشن کے پرامن احتجاج کا حق تسلیم کرتی ہے،لیکن موجودہ ملکی صورتحال میں اسلام آباد کی طرف جانا مناسب نہیں،حکومت بات چیت کے ساتھ معاملات حل کرنے میں سنجیدہ ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اپوزیشن کے آزادی مارچ سے نمٹنے کیلئے بنائی گئی حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا وزیردفاع پرویزخٹک کی صدارت میں اجلاس ہوا۔

اجلاس میں رہبرکمیٹی کے مطالبات کر غور کیا گیا۔حکومتی کمیٹی نے وزیراعظم عمران خان کے استعفے کا مطالبہ مسترد کردیا۔ شرکاء نے اتفاق کیا کہ حکومت اپوزیشن کے پرامن احتجاج کا حق تسلیم کرتی ہے۔لیکن موجودہ ملکی صورتحال میں اسلام آباد کی طرف جانا مناسب نہیں۔

(جاری ہے)

حکومت بات چیت کے ساتھ معاملات حل کرنے میں سنجیدہ ہے۔اجلاس میں حکومتی کمیٹی نے تمام اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومتی کمیٹی کے ارکان شہبازشریف سے بھی رابطہ کریں گے، اسی طرح بلاول بھٹو سے رابطے کا ٹاسک چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو سونپا گیا ہے۔چودھری پرویز الٰہی مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کریں گے۔ دوسری جانب وزیراعظم کے مشیر اور سینئر قانون دان بابراعوان نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کو 5 سال پورے کرے گی، ملک میں پانچ سال سے پہلے کسی الیکشن کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اگلے پانچ سال میں تمام ادارے تبدیل کردیے جائیں گے،وزیراعظم کسی کا لحاظ نہیں کررہے ہیں، ہمارا بیانیہ کہنے والے تمام حلوے کی دیگ میں لپیٹے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جو اسٹیٹس کو کا راج تھا اس کیلئے حکومت کو غیرمستحکم کیا جارہا ہے۔  یہ کون لوگ ہیں کس آدمی کو آگے کرکے کیا کرنا چاہتے ہیں؟ سیاسی مولوی کہتے ہیں کہ میں آؤں گا اور حکومت کو اٹھا کر پھینک دوں گا۔اس طرح بھڑکیں مارنے سے حکومتیں نہیں گرتیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات