Live Updates

تحریک صوبہ ہزارہ کے قائد بابا حیدر زمان کی ساری زندگی عوامی حقوق کی جدوجہد میں گذری،, علی اصغر خان

جمعرات 24 اکتوبر 2019 14:11

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی جنرل سیکرٹری علی اصغر خان نے کہا ہے کہ تحریک صوبہ ہزارہ کے قائد بابا حیدر زمان کی ساری زندگی عوامی حقوق کی جدوجہد میں گذری، اس جدوجہد میں کبھی مرحوم نے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا۔

(جاری ہے)

بابا حیدر زمان کی پہلی برسی کے موقع پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بابا حیدر زمان ساری زندگی ہزارہ کی محرومیوں کے خاتمہ کیلئے سرگرداں ہے، بابا جی کی اہلیان ہزارہ کیلئے سیاسی خدمات لائق تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہزارہ بھر کے لوگوں کو متحد و منظم کر کے ان کی زندگیوں میں ترقی و خوشحالی کا دور لانا چاہتے تھے، اپنی مخلصانہ کوششوں کی بدولت انہیں ملک بھر میں احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات