پولیو کے خاتمے کیلئے جنگی بنیادوں پر ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے ،ڈاکٹر ظفر مرزا

پولیو کے دو قطرے پلا کر اپنے بچوں کا مستقبل محفوظ بنانا ہے ،سب کو سیاست سے بالا تر ہو کر پولیو کو جڑ سے اکھاڑنا ہے، اجلاس سے خطاب

جمعہ 25 اکتوبر 2019 15:50

پولیو کے خاتمے کیلئے جنگی بنیادوں پر ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے ،ڈاکٹر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2019ء) وزیر اعظم کے معاو ن خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پولیو کے خاتمے کیلئے جنگی بنیادوں پر ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے ،پولیو کے دو قطرے پلا کر اپنے بچوں کا مستقبل محفوظ بنانا ہے ،سب کو سیاست سے بالا تر ہو کر پولیو کو جڑ سے اکھاڑنا ہے۔ جمعہ کو معاون خصوصی ڈاکٹر ظفرمرزا اورصوبائی وزیر صحت ہشام انعام اللہ کی زیرصدارت پولیو کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی ڈی جی ہیلتھ ای او سی کوارڈییٹر عالمی ادارہ صحت کے نمائندے بھی شریک ہوئے ۔

اجلاس میں پولیو کی موجودہ صورت حال اور درپیش چیلنجز پر بریفنگ دی گئی ۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ پولیو کے خاتمے کیلئے جنگی بنیادوں پر ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پاکستان اور افغانستان کے علاوہ پوری دنیا میں پولیو کا خاتمہ ہو چکا ہے۔انہوںنے کہاکہ ہم سب کو سیاست سے بالا تر ہو کر پولیو کو جڑ سے اکھاڑنا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پولیو کے دو قطرے پلا کر اپنے بچوں کا مستقبل محفوظ بنانا ہے ۔انہوںنے کہاکہ سول سوسائٹی علماء کرام میڈیا پولیو کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں ،صحت کے شعبے اور خصوصی طور پر پولیو پروگرام میں سیاست کی کوء گنجائش نہیں ۔انہوںنے کہاکہ ملک کے بچوں کا مستقبل کس طرح داؤ پر لگا سکتے ہیں ۔