Live Updates

مولانااوراپوزیشن جماعتیں آزادی مارچ کے نام پر ابوبچائومہم کیلئے سرگرم عمل ہیں،ڈاکٹرامجدعلی

جمعہ 25 اکتوبر 2019 23:19

سوات۔25اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2019ء) خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر برائے معدنیات ڈاکٹر امجد علی نے کہا ہے کہ مولا نا فضل الر حمن اور اپو زیشن پارٹیاں آزادی مارچ کے نام ابو بچائو مہم کیلئے سرگر م عمل ہیں، مولانافضل الر حمن کے تکلیف سے بخوبی اگا ہ ہیں، اسلام آباد 22نمبر بنگلہ سے 22سال بعد نکل کر اب واویلا مچا رہے ہیں لیکن تمام اپوزیشن پارٹیوں کو مزید انتظار کرنا چاہیے، عمران خان یو این میں 51منٹ اسلام، کشمیر میں جاری مظالم، دہشتگردی اور دیگر مسائل پر تقریر کرکے مسلمانوں پر ثابت کردیا کہ وہ عالم اسلام کا حقیقی لیڈر ہے، اپوزیشن جماعتیں نہیں چاہتیں کہ ملک ترقی کریں اور چوروں کی چوری کو پکڑی جائے اور کرپٹ لوگ جیلوں میں جائے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعے کے روز بریکوٹ گرانڈ میں عظیم الشان یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی اور پارلیمانی سیکرٹری سلیم الرحمان نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہا کہ پختونوں کے نام پر سیاست کرنے والوں کی سیاست دفن ہوچکی ہے اب وہ مزید سیاسی لوگ نہیں، تمام اپوزیشن پارٹیاں سیاسی نا با لغ ہے، انہوں نے کہا کہ علمائے حق ہمارے لئے قابل احترام ہیں لیکن علمائے سو عوام کو گمراہ کرنے کے لئے مختلف پروپیگنڈے کررہے ہیں اور پیغمبر اسلام کا مقدس مقام ممبر سیاست کے لئے استعمال کرنے والوں کے خلاف ہیں، اسلام اباد کے لئے سیاست کرنے والے اسلام سے مخلص نہیں بلکہ اپنے ذاتی مفادات اورکرسی کے اصول کے لئے مختلف پروپیگنڈے کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ لال مسجد، باجوڑ مدرسہ اور ممتاز قادری پھانسی چھڑاتے وقت اسلام کے ٹھیکدار مولانا فضل الرحمن کہاں تھے اور ساتھ ہی مسلم لیگ (ن)سے مخلو ط حکومت پارٹنر مولانا فضل الرحمان کے موجود گی میں توہین رسالت ترمیمی بل منظور ہوکر چشم پوشی اختیار کی گئی، کشمیر کے سودے کا الزام لگانے والے مولانا فضل الرحمان کئی سال تک کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رہے ،وہ کشمیر کے مسائل سے بے خبر رہے، انہوں نے کہا کہ ملک جام کرنے والے اور استعفی مانگنے والے جوش کے بجائے ہوش کے ناخن لیں کیونکہ عمران خان 22کروڑ عوا م نے منتخب کرکے ملک کا پسندیدہ وزیر اعظم بنایا، انہوں نے کہا کہ ہم نے 126دن دھرنا کیا لیکن اس سے قبل ہم نے 4حلقے کھولنے کا مطالبہ کیا تھا الیکشن کمیشن، میڈیا اور اسمبلی میں احتجاج کے باجود کوئی بھی ٹھس سے مس نہیں ہوا تو مجبورا عمران خان نے کارکنوں کو کال دیکر دھرنا دیا اگر موجودہ اپوزیشن پارٹیوں کا دھاندلی و غیر ہ پر اعتراض ہے تو ہم کسی بھی وقت دوبارہ الیکشن کو تیار ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان آزادی مارچ کے نام پر عوام کو گمراہ کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے باوردی کارکنوں سے سلامی لیکر عالم سطح پر پاکستان کو بدنام کیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات