راحیل شریف نے مدتِ ملازمت میں توسیع کے لیے کئی سفارشیں کروائیں

نواز شریف کو آخری براہ راست ملاقات میں توسیع کے عوض ڈان لیکس اور پاناما کیس کا معاملہ حل کرنے کی پیشکش بھی کی گئی مگر نواز شریف نہ مانے۔ معروف کالم نگار اعزاز سید کا کالم میں دعویٰ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 31 اکتوبر 2019 12:47

راحیل شریف نے مدتِ ملازمت میں توسیع کے لیے کئی سفارشیں کروائیں
اسلام آباد (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31اکتوبر2019ء ) معروف صحافی و کالم نگار اعزاز سید کا اپنے کالم بلف کارڈ میں کہنا ہے کہ 23 اکتوبر کو ہی راولپنڈی میں عجیب و غریب اشتہار بازی کی گئی جس میں سابق آرمی چیف راحیل شریف کی بے بنیاد باتوں پر تعریف کی گئی۔راحیل شریف کے بارے میں یہ کہنا ہے کہ وہ توسیع نہیں لینا چاہتے تھے،سراسر جھوٹ اور حقائق کے منافی ہے۔

حقیقت یہ ہے کہ انہوں نے سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد اور ان کے معتمدِ خاص عرفان صدیقی سمیت متعدد وزراء سے اپنی ملازمت میں توسیع کی سفارشیں کروائیں۔انہوں نے تو حکومت کو یہ تجویز بھی دی تھی کہ وہ کسی سبکی سے بچنے کے لیے اس وقت تینوں سروسز چیفس کی مدتِ ملازمت میں توسیع کر دیں۔آخری براہ راست ملاقات میں مدت ملازمت میں توسیع کے عوض ڈان لیکس اور پاناما کیس کا معاملہ حل کرنے کی پیشکش بھی کی گئی مگر نواز شریف نہ مانے،اعزاز سید مزید لکھتے ہیں کہ اگرکوئی سمجھتا ہے کہ راولپنڈی میں ہونے والی عجیب و غریب اشتہار بازی اور مولانا فضل الرحمن کا مارچ دو الگ الگ واقعات ہیں تو یہ بات درست نہیں۔

(جاری ہے)

مولانا فضل الرحمن اسلام آباد ہر صورت پہنچے گا۔حکومت نے انہیں اسلام آباد آنےکی اجازت بھی دے دی گئی ہے مگر وہ ابھی تک وزیراعظم کے استعفے سے کم کسی بات پر ماننے کو تیار نہیں ہو رہے۔مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کے موقع پر وزارت داخلہ کی طرف سے انٹیلی جنس معلومات کی روشنی میں جاری مراسلہ اس بات کا اندیشے کا اظہار ہے کہ شرارتی عناصر کہیں کچھ پلان کررہے ہیں،مولانا کی اصل کامیابی اپنے کارکنان کو حفاظت اسلام آباد لانا ہے۔موجودہ نظام تین اہم شخصیات کے گرد گھوم رہا ہے۔اگر تینوں میں سے کسی ایک پر کوئی زد آتی ہے تو باقی دوںوں بھی محفوظ نہیں رہتے۔مولانا فضل الرحمن نے دارالحکومت میں پہنچ کر اس حوالے سے کوئی بلف کارڈ کھیل دیا تو حالات یکسربدل جائیں گے۔۔