بھارت کی جانب سے 5 اگست کا اقدام تمام دوطرفہ اور کثیر الطرفہ معاہدوں کی خلاف ورزی ہے، مشعال ملک

پیر 4 نومبر 2019 14:40

بھارت کی جانب سے 5 اگست کا اقدام تمام دوطرفہ اور کثیر الطرفہ معاہدوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 نومبر2019ء) کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے 5 اگست کا اقدام تمام دوطرفہ اور کثیر الطرفہ معاہدوں کی خلاف ورزی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارتی افواج 5 اگست سے پہلے بھی قابض تھیں اور اب بھی قابض ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیریوں نے نہ پہلے ان کے قبضہ کو تسلیم کیا نہ اب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری حق خودارادیت سے کم کسی چیز پر راضی نہیں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو یہ حق ضرور ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ مقبول بٹ سے برہان وانی تک کشمیریوں نے آزادی کے لئے قربانیاں دی ہیں۔کشمیریوں کو آزادی سے کوئی طاقت محروم نہیں کر سکتی۔

متعلقہ عنوان :