مولانا فضل الرحمان سینئر سیاستدان اور پاکستان سے محبت کرنے والے شخص ہیں
تاہم دھرنے میں کالعدم تنظیم کا پرچم لہرانے سے بین الاقوامی سطح پر دشمنوں کو پاکستان کیخلاف زہر اگلنے کا موقع ملے گا: ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور
محمد علی بدھ 6 نومبر 2019 20:42
(جاری ہے)
تاہم مولانا خود بھی سوچیں کہ ان کے دھرنے میں کالعدم تنظیم کا پرچم لہرائے جانے سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کیلئے کتنی مشکلات کھڑی ہوں گی۔
ترجمان پاک فوج مزید کہتے ہیں کہ چونکہ فوج اس وقت قومی سلامتی کے معاملات میں مصروف ہے، اس لیے ملک کا دفاع اجازت نہیں دیتا کہ دھرنے میں دی جانے والی الزام تراشی کا جواب دیا جائے۔ میجر جنرل آصف غفور کا مزید کہنا ہے کہ فوج نے ہمیشہ جمہوری حکومت کا ساتھ دیا ہے اور آئندہ بھی اپنی آئینی ذمے داریاں پوری کرے گی۔ حکومت کی جانب سے فوج کو جو بھی احکامات دیے جاتے ہیں، فوج ویسا ہی کرتی ہے۔ ملک میں کافی عرصے سے دھرنے ہو رہے ہیں۔ 2014 کے دھرنے میں بھی فوج نے جمہوری حکومت کا ساتھ دیا تھا۔ جبکہ انتخابات میں حکومت کی درخواست پر ہی فوج سیکورٹی کے فرائض انجام دیتی ہے۔ اگر حکومت فوج کو انتخابات میں سیکورٹی کے فرائض انجام دینے کیلئے نہیں بلائے گی، تو فوج انتخابات سے دور رہے گی۔ فوج کبھی بھی اپنے طور پر انتخابات کے انتظامات میں حصہ نہیں لیتی۔ فوج کا واحد کام انتخابات میں امن و امان کو برقرار رکھنا ہے اور فوج اپنی ذمے داری پوری کرتی ہے۔ اس حوالے سے آرمی چیف نے پارلیمانی رہنماوں کے اجلاس میں تجویز بھی دی تھی کہ ایک ایسی کمیٹی تشکیل دے دی جائے جو قومی معاملات پر ایک ساتھ مل کر فیصلے کرے۔ ایسا کرنے سے حکومت کو کبھی بھی انتخابات کے انتظامات کیلئے فوج کی مدد کی ضرورت بھی نہیں رہے گی۔ ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر صورتحال کشیدہ ہے جبکہ فوج مسلسل کشمیر کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ تاہم میڈیا نے کچھ دنوں سے کشمیر کے مسئلے کو بھلا کر دھرنے پر توجہ مرکوز کی ہوئی ہے۔ میجر جنرل آصف غفور نے واضح کیا ہے کہ فوج کسی صورت کشمیر کے معاملے کو ٹھنڈا نہیں ہونے دے گی۔ حکومت اور فوج دونوں مشترکہ طور پر کشمیر کے معاملے پر اپنا کام کر رہے ہیں۔ کشمیر پر پاکستان کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ کرتارپور راہداری کے حوالے سے ترجمان پاک فوج نے وضاحت کی ہے کہ اس منصوبے سے پاکستان کی سلامتی کو کوئی خطرہ نہیں ہوگا۔ پاکستان میں سکھوں کی انٹری قانون کے مطابق ہوگی۔ کرتارپور آنے والے ایسے سکھ زائرین جو بنا ویزے کے پاکستان آئیں گے، وہ صرف اور صرف کرتارپور کی حدود میں ہی رہ سکیں گے۔ انہیں کرتارپور کی حدود سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ جبکہ ہم سب کو اس معاملے میں احتیاط کرنی چاہیئے اور سکھوں کے مذہبی رہنماوں کا احترام کرنا چاہیئے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.