ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈسیالکوٹ کا اجلاس

ادویات کی غیر قانونی ترسیل اور فروخت کرنے والے افراد کا سختی سے محاسبہ جائے اور کے خلاف ڈرگ کنٹرول ایکٹ کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی:ڈی سی

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 8 نومبر 2019 17:46

ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈسیالکوٹ کا ..
سیالکوٹ (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 8 نومبر 2019ء، رحمان یوسف) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر عمر شیر چٹھہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈسیالکوٹ کا اجلاس منعقدہ ہوا جس میں بغیر ڈرگ سیل لائسنس، ممنوعہ، زائد المیعاد، ان رجسٹرڈ ڈرگ کی فروخت کرنیوالوں اورغیر قانونی میڈیکل پریکٹس کے مرتکب 27کیسسز کی بورڈ نے سماعت کی۔ جس میں 2میڈیکل اسٹور کے خلاف ڈرگ کنٹرول ایکٹ کے تحت مقدمات درج کروانے، 11کیسسز ڈرگ کورٹ بھجوانے، پہلے سے سیل 6میڈیکل اسٹورز کی سیل میں توسیع ، 2میڈیکل اسٹور زکو ڈی سیل، 11افراد وارننگ جاری کی گئی اور ان کو بیان حلفی جمع کروانے کے احکامات صادر کئے گئے۔

جبکہ 5کیسسز کی سماعت اگلی بورڈ میٹنگ میں ہوگی۔ ڈی سی نے کہاکہ ادویات کی غیر قانونی ترسیل اور فروخت کرنے والے افراد کا سختی سے محاسبہ جائے اور کے خلاف ڈرگ کنٹرول ایکٹ کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی ، ڈرگ انسپکٹر زغیر قانونی میڈیکل اسٹورز کے خلاف کریک ڈاوٴن کریں۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرو ل بورڈ سیالکوٹ کے اجلاس میں ضلع سیالکوٹ میں ڈرگ ایکٹ کی خلاف وزری کے مرتکب میڈیکل اسٹورز اور ڈسٹری بیوٹرز کے کیسسز کی سماعت کے دوران کہی۔

سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی سیالکوٹ ڈاکٹر اصغر علی کے علاوہ ڈرگ انسپکٹرز نے اجلاس میں شرکت کی۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر عمر شیر چٹھہ نے لینڈ ریونیو ریکارڈ سنٹر سیالکوٹ کا اچانک دورہ کیا اور فرد کے حصول کیلئے آئے ہوئے شہریوں سے سہولیات کی بابت دریافت کیا۔ ڈی سی نے اے ڈی ایل آر اور انچارج سنٹرز کو ہدایت کی کہ سائلین کے مسائل کی داد رسی کی جائے اور کیو مینجمنٹ کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :