مولانا فضل الرحمن کل ہمارے دھرنے کو حرام کہتے تھے کل خود دھرنا دے رہے ہیں،شوکت یوسفزئی
جمعہ 8 نومبر 2019 19:31
(جاری ہے)
ممبران صوبائی اسمبلی ارباب وسیم، آصف خان اور پیر فدا بھی اس موقع پر موجود تھے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ عوام نے اپوزیشن کی جھوٹی سیاست کو مسترد کر دیا ہے مولانا فضل الرحمن پانچ سال پہلے جو بات کرتے تھے آج اس کے خلاف چل رہے ہیں مولانا سندھ میں دھاندلی کی بات نہیں کرتے کیونکہ وہاں پی پی پی کی حکومت ہے ۔
انہوں نے کہا کہ دھرنے میں پی پی پی اور پی ایم ایل( ن) کے ورکر شرکت نہیں کر رہے مولانا تقریر کر کے خود آرام کے لئے چلے جاتے ہیں اور اپنے کارکنوں کو تکلیف میں چھوڑ جاتے ہیں مولانا نے دھرنا دینا ہے تو ورکرز کے ساتھ ہی رہیں۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ عمران خان منتخب وزیراعظم ہے، مولانا فضل الرحمٰن کی قومی اسمبلی میں 2 فی صد نمائندگی ہے وہ کس بنیاد پر استعفیٰ مانگ رہے ہیں استعفیٰ کوئی حلوے کی پلیٹ نہیںجو انہیں پیش کر دی جائے، ہم نے دھرنا دینے سے پہلے الیکشن ٹریبونل گئے پھر سپریم کورٹ گئے، اسمبلی میں بات کی لیکن ہماری چار حلقوں کی بات تک نہیں سنی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی لاڑکانہ میں بھی سیٹ ہار چکی ہے، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بعد پی پی پی کا سندھ سے بھی صفایا ہو جائے گا، بلاول کو اپنی سیاست پر نظر ثانی کرنی چاہیے ذیشان خانزادہ نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے تو خانزادہ خان نے اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے سینٹ نشست سے استعفیٰ دے دیا۔ ذیشان خانزادہ نے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزیراعظم عمران خان اور پارٹی لیڈران کا سینٹ ٹکٹ دینے پر شکریہ ادا کرتے ہیں پارٹی کی توقعات اور پالیسی پر پورا اترنے کے لئے پوری کوشش کریں گے۔مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.