Live Updates

مولانا فضل الرحمن میرے نہیں خود اپنے سر پر سوار ہیں،علی زیدی

وزیراعظم عمران خان نے کہہ دیا ہے کہ این آر او ان کی لاش سے گذر کر ملے گا،وفاقی وزیر برائے بحری امور اللہ تعالیٰ نواز شریف کو صحت دے لیکن آج بھی کہتا ہوں کہ وہ چور ہے،سی فریئرز سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو

جمعہ 8 نومبر 2019 19:36

مولانا فضل الرحمن میرے نہیں خود اپنے سر پر سوار ہیں،علی زیدی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2019ء) وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن میرے نہیں خود اپنے سر پر سوار ہیں ۔وزیراعظم عمران خان نے کہہ دیا ہے کہ این آر او ان کی لاش سے گذر کر ملے گا ۔اللہ تعالیٰ نواز شریف کو صحت دے لیکن آج بھی کہتا ہوں کہ وہ چور ہے ۔عدالت کا حکم نہیں مانیں تو کیا توہین عدالت کریں ۔

وزارت بحری امور کو 8ماہ کے دوران 7ہزار شکایات موصول ہوئی ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے جمعہ کو پی این ایس سی میں سی فریئرز سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔علی زیدی نے کہا کہ سی فیریئرز ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔فلپائن کے سی فریئرزنے 7 ارب ڈالر کما کر اپنے وطن بھیجیں گے۔

(جاری ہے)

سائن ان سائن آف کی شرط ختم کردی گئی ہے ۔

غیرملکی جہازوں پر جانے کے لیے پاسپورٹ ویزا آئس آئی ڈی کارڈ اور سی فریئر بک ، ملازمت کا خط درکار ہوگا۔اب شپنگ آفس آنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔انہوںنے کہا کہ ہیلتھ آفیسر کی تعداد ایک سے بڑھا کر نو کردی ہے۔اب کسی بھی بڑے شہر میں مجاز میدڈیکل آفیسر سے معائنہ کرسکیں گے۔60 سال سے زاید عمر کے سی فریئرز کی سروس بک دس سال کے لیے قابل تجدید ہوگی۔

مشین ریڈ ایک ایس آئی ڈی کارڈز نادرا کے زریعے جاری ہوں گے۔اس سلسلے میں نادرا کو فنڈز جاری کردیے گئے ہیں ۔ایک آفیسر مقرر کردیا گیا جو گورنمنٹ دفاتر سے سی فریئرز کے مسائل حل کرائے گا ۔شپنگ آفس کے اوقات ایک بجے سے بڑھا کر تین بجے تک کردیے گئے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ وزارت بحری امور نے میری ٹائم لیبر کنوینشن کی سفارشات حکومت کو بھیج دی ہیں۔

اوورسیز پاکستانی کی وزارت سے درخواست کی ہے دو ہزار چھ کے میری ٹائم لیبر کنوینشن کا اجرا کریں۔امیدوار میرین اکیڈمی کے لیے چار سمسٹر کی مکمل اسکالرشپ دی جائیگی۔ پی ایم اے کے 40 گریجویٹ مختلف جامعات میں ڈگری حاصل کرسکیں گے۔ سرکاری آفیشلز جن کی سی فریئرز سے شکایت ملی تھی انہیں ہٹا دیا گیا ہے۔تمام سفارتکاروں سے اپیل کررہے ہیں کہ سی فریئرز کو ویزا کا اجرا آسان بنائیں۔

وزارت بحری امورکی 22 نومبر سے تمام دفتری دستاویزات اور کمیونیکیشن ڈیجیٹائز کردی جائیں گی۔ سی فریئرز کا تمام ڈیٹا بھی ڈیجیٹائز کررہے ہیں تاکہ ویزا پراسیسنگ کا عمل تیز بنایا جاسکے۔وزارت بحری امور میں ای فائلنگ کا نظام متعارف کرایا جارہا ہے۔ پچاس کمپیوٹرز پر انگریزی اور چینی سیکھنے کی سہولت فراہم کریں گے۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ فضل الرحمان میرے سر پرنہیں خود اپنے سر پر سوار ہیں ۔

اگر وکی جمائمہ کا رشتہ دار ہے تو وین ڈیزل پتہ نہیں کس کا رشتہ دار ہے ۔انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم کہہ چکے این آر او نہیں مل رہا تو میں کیا کہوں ۔ وزیر اعظم نے کہہ دیا ہے کہ میری لاش سے گزرکر این آر او ملے گا۔ وزیر اعظم الحمد اللہ سلامت ہیں۔علی زیدی نے کہا کہ حکومت ایک ہوتی ہے اور کورٹ آف لاء بھی ایک ہوتا ہے۔ عدالت کا حکم نہ مانیں تو کیا توہین عدالت کریں ۔

بڑے لوگ جیل میں بیمار ہیں ۔ اللہ نواز شریف کو صحت دے مگر آج بھی کہتا ہوں نواز شریف چور ہے۔انہوںنے کہا کہ وزارت بحری امور کو آٹھ ماہ میں 7 ہزار شکایات موصول ہوئیں ، بہت سی غیر متعلقہ درخواستیں بھی آتی ہیں ۔ فون کر کے مجھ سے براہ راست رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ بابر غوری کا کیس نیب میں ہے ۔ سمندر میں تیل پھینکنے والا کیس ایف آئی اے تحقیقات کررہی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات