وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے ماموں زاد بھائی نواب ریاض حسین قریشی انتقال کر گئے

پیر 11 نومبر 2019 23:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2019ء) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے ماموں زاد بھائی نواب ریاض حسین قریشی انتقال کر گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ (آج) منگل کو ساڑھے تین بجے سہ پہر ملتان میں ادا کی جائے گی۔

(جاری ہے)

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے ماموں زاد بھائی اور سابق گورنر و وزیر اعلی پنجاب نواب صادق حسین قریشی کے صاحبزادے، نواب ریاض حسین قریشی جو گذشتہ کچھ عرصہ سے کینسر کے عارضہ میں مبتلا تھے، رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں۔ نماز جنازہ کے بعد ان کا جسد خاکی، دربار حضرت غوث بہاؤالدین ذکریا ؒ، کے احاطے میں سپرد خاک کیا جائے گا۔