نواب ریاض حسین قریشی کی قل خوانی (کل )ملتان میں منعقد ہوگی

مرحوم کے بڑے صاحبزادے حسن حسین قریشی کی دستار بندی کی جائیگی

منگل 12 نومبر 2019 22:47

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2019ء) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے کزن اور سابق گورنر و وزیر اعلیٰ پنجاب نواب صادق حسین قریشی (مرحوم) کے صاحبزادے نواب ریاض حسین قریشی (مرحوم) کے ایصال ثواب کیلئے قل خوانی (کل )بدھ 13نومبر سہ پہر 2بجے وائٹ ہائوس ملتان میں منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر خارجہ و سجادہ نشین دربار حضرت بہائو الدین زکریا مخدوم شاہ محمود قریشی نواب ریاض حسین قریشی مرحوم کے بڑے صاحبزادے حسن حسین قریشی کی دستار بندی کریں گے۔ قل خوانی میں ملک بھر سے اہم سماجی و سیاسی شخصیات کی آمد متوقع ہے۔