Live Updates

مریم نواز کو باہر جانے کے لئے عدالت سے رجوع کرنا ہوگا ، بیرسٹرعلی ظفر

ای سی ایل سے نام نکالنے کا فیصلہ کابینہ کاہوتا ہے، نوازشریف بیمارہیں تو سیکیورٹی جمع کرانی چاہیے، انٹرویو

بدھ 13 نومبر 2019 14:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2019ء) قانونی ماہر بیرسٹرعلی ظفر نے کہا ہے کہ سیکیورٹی ضمانت کا کوئی قانون موجود نہیں ہے، نوازشریف سیکیورٹی ضمانت کو چیلنج کرسکتے ہیں ، مریم نواز کو باہر جانے کے لئے عدالت سے رجوع کرنا ہوگا۔ایک انٹرویومیں انہوںنین کہاکہ ای سی ایل سے نام نکالنے کا فیصلہ کابینہ کاہوتا ہے، نوازشریف بیمارہیں تو سیکیورٹی جمع کرانی چاہیے۔

(جاری ہے)

بیرسٹرعلی ظفر نے کہا کہ سیکیورٹی ضمانت کا کوئی قانون موجود نہیں ہے، نوازشریف سیکیورٹی ضمانت کو چیلنج کرسکتے ہیں، دوسرا آپشن یہ ہے کہ نوازشریف عدالت چلے جائیں۔انھوں نے کہا کہ مریم نواز کو باہر جانے کے لئے عدالت سے رجوع کرنا ہوگا، لاہور اور اسلام آباد ہائی کورٹس نے باہر جانے پر کوئی شرط نہیں لگائی ، آٹھ ہفتے مکمل ہونے پر مزید وقت دینیکی ذمہ داری بھی کابینہ پر ہے۔گذشتہ روز بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ عدالت ضمانت پر رہائی دے تو وہ شخص بیرون ملک جاسکتاہے، ہائی کورٹ نے واضح طور پر سزا معطل کر کے ضمانت دی ہے، کابینہ کو ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ نے کوئی ہدایت نہیں دی ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات