
ملتان کے وائٹ ہائوس میں پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کا فیصلہ کیا گیا، شاہ محمود قریشی
اس گھر میں کئے گئے فیصلوں کی بدولت پاکستان ناقابل تسخیر قوت بن چکا ،کوئی دنیاوی طاقت پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتی،ز اپنے کزن نواب ریاض حسین قریشی مرحوم کی قل خوانی کے موقع پر شرکاء سے خطاب
بدھ 13 نومبر 2019 18:50

(جاری ہے)
اب اس گھر کی نوجوان نسل کو اپنے بزرگوں کی روایات کا امین بننا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس دنیا میں ہم سب لوگ مسافر ہیں اور سب نے ابدی سفر پر جانا ہے،ہمیں اس سفر کے لیے تیاری کرنا ہوگی، اس سفر کیلئے زاد راہ تیار کرنا ہوگا۔ انہوں کہا نواب ریاض حسین قریشی ایک شریف النفس اور وضعدار انسان تھے۔ مرحوم ہر ایک سے پیار کرنے والے اور خوش اخلاق انسان تھے۔ مرحوم کی کمی اور خلاء مدتوں پٴْر نہیں ہوگا۔ قبل ازیں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے کزن اور سابق گورنر و وزیراعلیٰ پنجاب نواب صادق حسین قریشی مرحوم کے فرزند نواب ریاض حسین قریشی کی رسم قل خوانی گزشتہ روز ان کی رہائش گاہ وائٹ ہائوس ملتان میں ادا کی گئی۔اس موقع پر مجلس عزاء سے ممتاز عالم دین علامہ ناصر سبطین ہاشمی نے خطاب کیا۔ قل خوانی میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ جن میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین ‘ علی خان ترین ‘ مخدوم مرید حسین قریشی‘ مخدومزادہ زین حسین قریشی‘ مخدوم جاوید ہاشمی ‘ملک عامر ڈوگر ‘سابق وفاقی وزیر سید تنویر الحسن گیلانی‘ سابق وزیر قانون زاہد حامد ‘اورنگزیب خان کھچی ‘ ملک جہانزیب وارن ‘ معین ریاض قریشی‘ پیر ظہور حسین قریشی ‘ صوبائی وزراء ڈاکٹر اختر ملک ‘سید حسین جہانیاں گردیزی ‘ اراکین صوبائی اسمبلی ملک سلیم لابر ‘ ملک واصف مظہر راں ‘ ندیم قریشی ‘ حاجی جاوید اختر انصاری ‘ وسیم خان بادوزئی ‘ سید تنویر الحسن گیلانی‘ پیر عارف زمان قریشی‘ خواجہ جلال الدین رومی ‘ارشاد قریشی ایڈووکیٹ ‘ نواب مقبول قریشی‘ سید حیدر زمان گردیزی‘اظہر قریشی‘ سید حیدر عباس گردیزی‘وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رائو آصف علی ‘عمر نواز بابر ‘ عاطف راں‘ ملک عبدالرحمن بوہنہ ‘ ملک نور زمان مہے ‘ اعجاز جنجوعہ ‘ ملک ظہور مہے ‘ دلیر مہار ‘ رانا ندیم ‘ حامد دھرالہ ‘ چودھری بن یامین ساجد ‘ رانا عرفان‘ ممتاز خان بلوچ‘ سلیم خان کھیڑا‘ مہر ضمیر سنڈھل ‘ صہیب راشد خان ‘ ملک شہزاد انجم‘ حامد جنجوعہ ‘ رانا عبدالجبار‘ رانا افضل ‘ مخدوم شعیب اکمل ہاشمی‘ رانا عمران ‘ نجف خان سیال ‘ رانا نعیم ‘ میاں جمیل ‘خالد جاوید وڑائچ‘حافظ اقبال خان خاکوانی‘ عرفان نقوی ‘ سید سجاد بخاری‘ شوکت اشفاق ‘ مظہر جاوید ‘ اسد ممتاز ‘ خواجہ فاضل ‘ بریگیڈئر( ر) مقصو د قریشی ‘ شہزاد گیلانی‘ ڈاکٹر آصف قریشی‘ رانا سجاد حمید ‘ ملک عاشق شجرا ‘ عمران گردیزی ‘ اشرف قریشی‘ شیخ طاہر حمید ‘ ملک جمال لابر ‘ جواد قریشی‘ عرفان میو ‘ کبیر قریشی‘ خواجہ سلیمان صدیقی شامل ہیں۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے قل خوانی کے بعد مرحوم ریاض حسین قریشی ‘ عاشق حسین قریشی مرحوم ‘ اپنی ہمشیرہ اور خاندان کے دیگر بزرگوں کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کروائی۔ انہوں نے مرحوم ریاض حسین قریشی کے بڑے صاحبزادے حسن حسین قریشی کی دستار بندی کی اور غم کے اس لمحات میں شرکت کرنے پر اپنے خانوادہ کی جانب سے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔مزید اہم خبریں
-
موجودہ سیلابی صورتحال میں ہمارے "بلین ٹری منصوبے" کی اہمیت و ضرورت کا ایک مرتبہ پھر بھرپور اندازہ ہو رہا ہے
-
عاصم لاء کے تحت موجودہ نظام میں اخلاقیات کی پستی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ چکے
-
فحاشی پھیلانے کے الزام میں پشاور میں خاتون ٹک ٹاکر گرفتار
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کو ٹیلی فون
-
خیبرپختونخواہ حکومت نے بیرونی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 190 ارب روپے جمع کرلئے
-
امیر جماعت اسلامی کا اسرائیل کی دوحہ میں دہشتگردی کیخلاف کل ملک بھر میں احتجاج کا اعلان
-
4500 میگاواٹ کے دیامربھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے آئندہ سال آرسی سی ورکس شروع ہوجائیں گے
-
یاماہا موٹرز پاکستان کا ملک میں موٹر سائیکل کی پیداوار بند کرنے کا اعلان
-
اسرائیل کا دوحہ میں جارحانہ اقدام بلاجواز اور قطر کی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے
-
وزیر اعظم کی دوحہ پر حملے کی مذمت
-
پیرس میں مساجد کے باہر سؤروں کے نو سر پھینک دیے گئے
-
پاکستان اپنے کئی ملین شہریوں کی جاسوسی کر رہا ہے، ایمنسٹی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.