مولانا فضل الرحمان نے چودھری شجاعت کی حکومت سے مایوسی بیان کردی
چودھری شجاعت نے کل کہا کہ عمران خان کی موجودگی میں ایسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے کہ آئندہ دو تین ماہ بعد کوئی وزیراعظم بننے کو تیار نہیں ہوگا، کیونکہ پھر ملک کو سنبھالا نہیں جاسکے گا، لہذا اتنا برا حال کرو کہ آئندہ بھی کوئی ملک کو سنبھال سکے۔ سربراہ جےیوآئی(ف) مولانا فضل الرحمان کی میڈیا سے گفتگو
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 14 نومبر 2019 17:42
(جاری ہے)
ایک کمیٹی قائم کی گئی کہ تاکہ وہاں لوگوں کو ریلیف دیا جاسکے۔
اگر یہ استعفا دے دیتے تو آج یہ دھرنے نہ ہوتے۔عوام کے پاس جانا ہمارا جمہوری حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ چودھری شجاعت کی تعریف کروں گا کہ انہوں نے کل کہا کہ عمران خان کے ہوتے ہوئے ایسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، کہ شاید دوتین مہینے کے بعد کوئی ملک کا وزیراعظم بننے کیلئے تیار نہ ہو۔ کیونکہ اس کے بعد پھر ملک کو سنبھالا نہیں جاسکے گا، لہذا اتنا کرو کہ آئندہ بھی کوئی ملک کو سنبھال سکے۔ مولانا فضل الرحمان نے الیکشن کے سوال پر کہا کہ الیکشن کا اعلان 2020ء سے بھی پہلے دیکھ رہا ہوں۔ اس موقع پر مسلم لیگ ق کے صدر اور سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ مولانا کے کہنے پر ہزاروں کی تعداد میں لوگ یہاں آئے، ہم یہاں ان کو مبارکباد دینے آئے ہیں۔ مولانا نے بڑی جماعت ہونا ثابت کردیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مولانا صاحب نے جمہوریت کی بات کی ہے۔ ہم ان کے ساتھ ہیں، میں چاہتا ہوں ملک کے اندر ایک ایسا نظام لایا جائے جو عام عوام کی توقعات پر پورا اترے۔جبکہ ملک میں ایسی قیادت ہوجو عوام کے تمام مسائل کو حل کرے اور عوام کی امیدوں پر پورا اترے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو کہنا چاہتا ہوں کہ اللہ نے ان کو سربراہ مملکت بنایا ہے تو وہ انصاف کریں، انہیں چاہیے نوازشریف کو جانے دیں،اگر نوازشریف کو کچھ ہوگیا تو یہ کلنگ کا ٹیکہ اپنے سر نہ لیں اور نوازشریف کو جانے دیں۔ انہوں نے الیکشن کے سوال پر کہا کہ مارکیٹ میں جاکر ٹماٹر کے ریٹ پتا کرلیں۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں اتنے بڑے دھرنے سے یہ بات ثابت ہوگئی کہ مولانا صاحب واحد اپوزیشن لیڈر ہیں ، ان کے پیچھے ساری جماعتیں کھڑی ہیں، مولانا اسمبلی کے اندراور باہر واحد اپوزیشن لیڈر ہیں ان کے سواکوئی اپوزیشن لیڈر نہیں، انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں اتنا بڑا دھرنا ہوا، لیکن اس کے باوجود گولی نہیں چلی، تشدد نہیں ہوا، ٹریفک بھی چلتی رہی اور نظم وضبط برقراررہا۔ دھرنے والوں نے صفائی ستھرائی کا خیال بھی رکھا۔ جبکہ پہلے جو دھرنے ہوتے تھے ان میں سب کچھ ہوتا تھا۔مزید اہم خبریں
-
میرے ملک کے محافظوں آپ نے ملکی سالمیت تباہ کردی خودداری داؤ پر لگا دی
-
خدا کی قسم! پختونخواہ میں گورنر راج لگایا تو ہم گورنرہاؤس پر قبضہ کرلیں گے
-
گندم ڈیلرز نے زمینداروں اور کسانوں کو لوٹنا شروع کردیا
-
جس نے 9 مئی کروایا ہے مجھے ان کے گھروں کا اور بچوں کا بھی پتہ ہے
-
انتشاری گروہ کا بیج کس نے بویا اور کس نے اسے پروان چڑھایا جاوید لطیف
-
حکومت نئی اتھارٹیز قائم کرکے وفاق پر مزید بوجھ ڈال رہی ہے، رضا ربانی
-
9 مئی کا سیاہ باب رقم کرنے والوں سے کوئی سمجھوتہ ہوگا نہ ڈیل، جنرل عاصم منیر
-
الجزائر سے گوانتانامو بے کے سابقہ قیدی کی رہائی کا مطالبہ
-
خدا کے لئے ہماری فوج کو بچالیا جائے ، ڈاکٹرعارف علوی
-
پرویز خٹک نے مجھے کہا تھا قمر باجوہ کہہ رہا عمران خان سے کہو مجھے 6 مہینے کی ایکسٹینشن دو
-
شہداء اور ان کے اہلخانہ یا ادارے کی بے حرمتی کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی،9 مئی کے منصوبہ سازوں، سہولت کاروں اور مجرموں کو ملکی قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، آرمی چیف سید ..
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور ڈاکٹر محمد بن عبدالعزیز الخلیفی کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.