دہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستان کے لیے تباہ کن ثابت ہوئی. عمران خان
دنیا کو سمجھنا ہوگا کہ کشمیر کے باعث خطے میں انتہائی کشیدگی ہے. وزیراعظم کا تقریب سے خطاب
میاں محمد ندیم جمعرات 14 نومبر 2019 17:46
(جاری ہے)
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صف اول کا کردار ادا کیا آئندہ ہم کبھی بھی کسی تنازعے کا حصہ نہیں بنیں گے بلکہ مختلف ممالک کے درمیان جاری تنازعوں کو حل کرائیں گے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بے پناہ قربانیاں دیں جنگ میں پاکستان کو بہت نقصان بھی ہوا. عمران خان نے کہا کہ امریکا نے جنگ پر کھربوں روپے جھونک دئیے، چین نے ان سالوں میں اپنا فوکس ترقی پر رکھا چین نے اپنی خارجہ پالیسی تجارت پر مرکوز رکھی، پاکستان کے دیہی علاقے دنیا کے خوبصورت ترین علاقے ہیں، سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کی مدد کے لیے پہنچا ہے، ایران ہمارا ہمسایہ اور دوست ملک ہے، کبھی نہیں چاہیں گے سعودی عرب اور ایران تنازع ہو، امریکی صدر نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان مصالحت کا کہا ہے. انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ ہر گز نہیں چاہتے ایران اور سعودی عرب کے درمیان تنازع ہو، چین کی مدد سے آرٹیفشل انٹیلی جنس یونیورسٹی قائم کررہے ہیں، ہمارا سب سے بڑا مسئلہ بھارت ہے، بھارت کی طرف کئی بار دوستی کا ہاتھ بڑھایا، بھارت کے ساتھ کئی بار مسائل حل کرنے کی بھی کوشش کی ہے. وزیراعظم نے کہا کہ آج بھارت پر نفرت کا پرچار کرنے والوں کی حکمرانی ہے، نسل پرست اور نفرت کی سیاست ہو تو اس کا نتیجہ خونریزی ہوتا ہے، نازیوں نے بھی سیاست کی بنیاد قوم پرستی پر رکھی تھی، دنیا نے دیکھا کہ نازیوں کی سیاست کا کیا نتیجہ نکلا، آج بھارت میں ہندو بنیاد پرستی کے خلاف کوئی بات نہیں کرسکتا ہے، بھارت میں نسل پرستی کے باعث میڈیا بھی خاموش ہے. عمران خان نے کہا کہ نسل پرست بنیاد پرست سیاست کا سب سے بڑا نقصان بھارت کو ہوگا، ہندووتوا نظریے سے سب سے زیادہ نقصان بھارت کو ہوگا، مودی نے کشمیریوں کو دیوار سے لگادیا ہے، مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 100 دن سے زائد گزر گئے ہیں، مقبوضہ وادی میں 8 لاکھ بھارتی فوجی تعینات ہیں، مقبوضہ وادی میں فوج دہشت کے طور پر رکھی گئی ہے. وزیراعظم نے کہا کہ بہت مشکل ہوگیا ہے کہ بھارت کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھائیں، خطے میں امن و استحکام ناگزیر ہے، دنیا کو سمجھنا ہوگا کہ کشمیر کے باعث خطے میں انتہائی کشیدگی ہے.
مزید اہم خبریں
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردارایاز صادق
-
عدت پوری کیے بغیربیوی کی بہن سے شادی غیرقانونی قرار، ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
-
پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.