Live Updates

میرے دل کی آواز کل بھی کہتی تھی اور آج بھی کہتی ہے، بنے گا نیا پاکستان... انشاءاللہ

تمام لوگوں کا جنہوں نے مبارکباد کے پیغامات بھیجے میں تہہ دل سے مشکور ہوں، کوشش بھرپور ہو گی، کامیابی کا فیصلہ اللہ تعالیٰ کرتے ہیں: اسد عمر کا وفاقی وزیر بنائے جانے پر ردعمل

muhammad ali محمد علی پیر 18 نومبر 2019 23:08

میرے دل کی آواز کل بھی کہتی تھی اور آج بھی کہتی ہے، بنے گا نیا پاکستان... ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 نومبر2019ء) اسد عمر کا وفاقی وزیر بنائے جانے پر ردعمل، کہتے ہیں کہ میرے دل کی آواز کل بھی کہتی تھی اور آج بھی کہتی ہے، بنے گا نیا پاکستان... انشاءاللہ، تمام لوگوں کا جنہوں نے مبارکباد کے پیغامات بھیجے میں تہہ دل سے مشکور ہوں، کوشش بھرپور ہو گی، کامیابی کا فیصلہ اللہ تعالیٰ کرتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے دوبارہ سے وفاقی کابینہ میں شامل کیے جانے کے معاملے پر ردعمل دیا ہے۔

اسد عمر کا کہنا ہے کہ ان تمام لوگوں کا جنہوں نے مبارکباد کے پیغامات بھیجے میں تہہ دل سے مشکور ہوں. کوشش بھرپور ہو گی. کامیابی کا فیصلہ اللہ تعالیٰ کرتے ہیں. لیکن میرے دل کی آواز کل بھی کہتی تھی اور آج بھی کہتی ہے.... بنے گا نیا پاکستان... انشاءاللہ ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پیر کے روز معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وفاقی کابینہ میں توسیع اور ردوبدل کیا گیا ہے۔

اسد عمر منصوبہ بندی اور سپیشل انییشٹو جبکہ خسرو بختیار کو پٹرولیم کا وفاقی وزیر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس ضمن میں جلد نوٹیفیکیشن جاری کردیا جائے گا۔ واضح رہے پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء رکن قومی اسمبلی اسد عمر اس سے قبل وزارت خزانہ کے وزیر بھی رہ چکے ہیں تاہم آئی ایم ایف کے ساتھ بیل آؤٹ پیکج کے لیے مذاکرات کے دوران انہیں وزارت سے ہٹانے سے متعلق خبریں سرگرم تھیں، کہ ان کی وجہ سے خزانے کو بھاری نقصان ہوا اور آئی ایم ایف پیکج پر ڈیل بھی نہیں کرپائے۔

تاہم اسد عمر نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں وزارت چھوڑنے کا فیصلہ کیا اور استعفا دے دیا۔ جس کے بعد عبدالحفیظ شیخ کو مشیرخزانہ، رضا باقر کو گورنر اسٹیٹ بینک اور شبر زیدی کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کردیا گیا تاکہ عوام کو رواں سال کے بجٹ میں ریلیف فراہم کیا جاسکے اور کرنٹ خسارے کو سنبھالا دیا جاسکے۔ لیکن اسد عمر کے جانے کے بعد معیشت کی ابتر صورتحال برقرار ہی نہیں رہی بلکہ معاشی ترقی کا پہیہ پیچھے کو چلتا رہا۔

یہاں تک تاجر برادری اور دیگر کاروباری لوگ ایف بی آر کی پالیسیوں کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ اسی طرح ممکن ہے کہ اب وزیراعظم عمران خان کو احساس ہوگیا ہے کہ سی پیک جیسے بڑے منصوبے کی پلاننگ اور عملی جامہ پہنانے کیلئے پارٹی کے سینئر رہنماء کو قلمدان سونپا جائے۔ اسی لیے انہوں نے خسرو بختیار سے وزارت منصوبہ بندی کا قلمدان لے کر اسد عمر کو سونپنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امید ہے اسد عمر وزارت کو بہتر انداز میں چلانے کی کوشش کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات