Live Updates

وزیراعظم کا نواز شریف سے متعلق عدالتی فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ

ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں،نواز شریف کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کے حق میں نہیں۔وزیراعظم عمران خان کا وفاقی کابینہ میں اظہارِ خیال

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 19 نومبر 2019 14:31

وزیراعظم کا نواز شریف سے متعلق عدالتی فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج نہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 نومبر 2019ء) :وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے۔کچھ کابینہ ارکان نے نواز شریف سے متعلق عدالت کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا مشورہ دیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ نواز شریف کے لیے بانڈز کی شرط واپسی یقینی بنانے کے لیے تھی۔ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کے حق میں نہیں۔کابینہ کی اکثریتی ارکان نے عدالتی فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔جب کہ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے فیصلے کو چینلج کرنے کا مشورہ دیا ہے۔خیال رہے کہ نواز شریف سے متعلق عدالتی فیصلے کے بعد یہ خبریں بھی گردش کرتی رہیں کہ حکومت اور اسٹیبلمشنٹ کے مابین تعلقات خرابی کی طرف جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ حکومت اور فوج کے درمیان کوئی اختلاف نہیں، وزیراعظم اور آرمی چیف رابطے میں ہیں،ہرملاقات رپورٹ نہیں ہوتی، حکومت سے ریاستی امور پر کوئی دورائے نہیں۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سے ریاستی امور پر کوئی دورائے نہیں۔ جمہوری حکومت کی حمایت آئینی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور فوج کے درمیان کوئی اختلاف نہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ جب بھی ضرورت ہوتی ہے وزیراعظم اور آرمی چیف میں ملاقاتیں ہوتی ہیں۔ ملاقاتیں ہورہی ہیں ہر ملاقات رپورٹ نہیں ہوتی۔ کچھ ملاقاتیں رپورٹ ہوتی ہیں اور کچھ ملاقاتیں رپورٹ نہیں ہوتیں۔ وزیراعظم اور آرمی چیف کی گزشتہ ہفتے کی ٹیلیفونک گفتگو رپورٹ کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور آرمی چیف رابطے میں ہیں۔ ملکی ترقی کیلئے ضروری ہے دونوں رابطے میں رہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات