جموں وکشمیر کویونین ٹیریٹری میں تبدیل کرنے کے دور رس اثرات مرتب ہوں گے، منموہن سنگھ

منگل 19 نومبر 2019 16:28

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2019ء) سابق بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر کویونین ٹیریٹری میں تبدیل کرنے کے دور رس اثرات مرتب ہوں گے ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق من موہن سنگھ نے پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ جموں وکشمیر کویونین ٹیریٹری میں تبدیل کرنے کے دور رس اثرات مرتب ہوں گے اور حکومت کو اس طرح کے انتہائی اقدامات پر غور سے پہلے مقبوضہ علاقے کی ریاستی کونسل سے مشورہ کرنا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ جلد بازی میںکوئی قانون سازی نہ کی جائے۔ راجیہ سبھا کو لوک سبھا کی نسبت کسی بھی قانون سازی پر غورو خوص اورارکان کو اس پر بحث اور تنقید کا زیادہ وقت ملتا ہے۔