ملکی ترقی کیلئے حکومت سمیت تما م ادارے متحدہیں،ا پوزیشن کو ذاتی نہیں قومی مفادات کی بات کر نی چاہیے ، گورنر پنجاب
منگل 19 نومبر 2019 19:48
(جاری ہے)
وہ منگل کے روز یونیوسٹیز آف انجینئر نگ اینڈٹیکنالوجی لاہور کی26ویںکانووکیشن اور گور نر ہائوس میں انٹر نیشنل ایجوکیشن ایکسپو2019سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔
یونیورسٹی کے کانووکیشن سے وائس چانسلر یونیورسٹی ڈاکٹر منصور سرور جبکہ انٹر نیشنل ایجوکیشن ایکسپو میں گور نر پنجاب کی اہلیہ بیگم پروین سرور ،وائس چیئر مین اورسیز کمیشن پنجاب وسیم رامے ،نوید شر یف اور ایم پی اے اعجاز احمد،تر جمان پنجاب حکومت عرفان احمد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ یونیورسٹی کانووکیشن سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ انشاء اللہ پاکستان کا مستقبل روشن ہے جن طلبہ کو آج ڈگریاں ملیں ہیں انکو بھر پور مبارکبا دیتے ہوئے یقین دلاتا ہوں کہ حکومت انکے روز گارکیلئے بھی بھر پور اقدامات کر ے گی۔ گورنر نے کہا کہ یونیورسٹیز کے بارے میں ہم نے یہ طے کر لیا ہے کہ یونیورسٹیز میں ریسرچ سمیت دیگر شعبوں پر بھرپور توجہ دیں گے اور وائس چانسلر سے لیکر رجسٹر ارتک ہر عہدے پر تمام تقر ریاں میرٹ اور شفافیات کے مطابق ہی ہوں گی اور تمام یونیورسٹیز کو سولر پر منتقل کیا جائیگا سٹاف سمیت سب کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے فلٹریشن پلانٹس بھی لگائے جا رہے ہیں۔ میڈیا کے سوالوں کے جوابات میں گور نر نے کہا کہ عدالتی اجازت کے بعد نوازشر یف علاج کیلئے بیرون ملک جا چکے ہیں حکومت نے اس میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی اوراب اپوزیشن کو چاہیے وہ پار لیمنٹ کے اندراور باہر قومی امنگوں کے مطابق سیاست کر یں اور جہاں کہیں حکومت کسی قسم کی کوتاہی کر رہی ہے اسکی نشاندہی کی جائے ہم اس کو ویلکم کر یں گے۔ اپوزیشن حکومت پر بلاوجہ تنقید سے اب عوام کی توجہ حاصل نہیں کرسکتی عوام آج حکومت اور تحر یک انصاف کیساتھ کھڑی ہے ۔گور نر نے گور نر ہائوس میں انٹر نیشنل ایجوکیشن ایکسپو 2019سے خطاب کے دوران کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ کشمیریوں کیلئے طلباء سمیت پوری قوم متحد ہے اور کشمیر یوں کیلئے ہرقر بانی دینے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نر یندر مودی کی پھیلائی گئی بھارتی انتہاپسندی پوری دنیا میں بے نقاب ہو چکی ہے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت جاری ہے کشمیر میں کر فیو کو 100دن سے زائد ہوچکے ہیں کشمیر میں علاج معالجے کی سہولیات بند ہیں دنیا سے کشمیر کا رابطہ کٹ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ برا سلوک ہو رہا ہے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان میں اقلیتوں کو تحفظ حاصل ہے کرتار پور بارڈر کھولنے کے فیصلے کو دنیا بھر کے سکھوں نے سراہا ہے۔مزید اہم خبریں
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.