Live Updates

کیا آپ کبھی عمران خان کے لیے بہت بری طرح سے روئی ہیں؟ جمائما سے سوال

وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ کا جواب سب کی توجہ کا مرکز بن گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 21 نومبر 2019 14:38

کیا آپ کبھی عمران خان کے لیے بہت بری طرح سے روئی ہیں؟ جمائما سے سوال
اسلام آباد (اردو پوئنٹ تازہ ترین اخبار۔20 نومبر 2019ء) وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ کا ابھی بھی پاکستانیوں سے احساس کا گہرا رشتہ ہے۔یہی وجہ ہے کہ عمران خان سے علیحدگی اختیار کرنے کے اتنے سال بعد بھی مختلف موقوں پر پاکستانیوں کے لیے ٹویٹر پر پیغامات جاری کرتی رہتی ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ جمائما ابھی پاکستان سے جڑی یادوں کونہیں بھولیں۔

جمائما گولڈ اسمتھ برطانیہ میں ہونے کے باوجود ہر موقع پرعمران خان کی حوصلہ افزائی کرتی نظرآتی ہیں۔ اور پاکستان میں موجود لوگ جمائما کی اس خوبی کی وجہ سے ان کو بہت پسند کرتے ہیں اور ان کی عزت بھی کرتے ہیں۔ایک پاکستانی صارف نے جمائما گولڈ سمتھ سے سوال کیان کہ آپ کبھی عمران خان کے لیے بہت بری طرح سے روئی ہیں؟۔

(جاری ہے)

جس کا جواب دیتے ہوئے جمائما گولڈ سمتھ نے کہا کہ واؤ۔

۔حال ہی میں جمائما گولڈ اسمتھ نے برطانوی سیاست اور برطانیہ کی جانب سے یورپی یونین کی علیحدگی اور بریگزٹ کے معاملے پر مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے برطانیہ کی سیاست اور بریگزٹ کا ذکر کیا۔
تاہم ان کے اس ٹویٹ پر ایک فالوور نے ان سے اسی ٹویٹ پر بھی عمران خان سے محبت سے متعلق سوال پوچھ لیا۔

ایم ڈی عمران نذیر نامی ٹویٹر صارف نے جمائما گولڈ اسمتھ سے مختصر سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ اب بھی عمران خان سے محبت کرتی ہیں؟
اپنے اس ٹویٹ میں صارف نے عمران خان کو بھی مینشن کیا۔ برطانوی سیاست اور بریگزٹ سے متعلق ٹویٹ پر اس قسم کے غیر متوقع سوال پر جمائما گولڈ اسمتھ نے بیزاری کا اظہار کیا اور کہا کہ میرے ہر ٹویٹ پر پہلا ریپلائی یا سوال اسی طرح کا ہی ہوتا ہے اور میرے خیال سے یہ سلسلہ اُس وقت تک جاری رہے گا جب تک میں دنیا سے رخصت نہیں ہوجاتی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ اب بھی وزیراعظم عمران خان کی بہترین دوست ہیں۔ بچوں کی وجہ سے دونوں کے مابین اچھے تعلقات ہیں ۔ جمائما گولڈ اسمتھ نے سابقہ اہلیہ ہونے کے باوجود عمران خان کی دوسری اور تیسری شادی پر انہیں مبارکباد پیش کی جبکہ وہ اکثر ان کے اچھے اقدامات اور فیصلوں کو سراہتے ہوئے بھی نظر آتی ہیں۔ جمائما گولڈ اسمتھ کی جانب سے وقتاً فوقتاً عمران خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ ٹویٹر صارفین '' عمران خان سے محبت'' سے متعلق اکثر ہی ان سے سوالات کرتے نظر آتے ہیں
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات