واٹربورڈ کے عملے نے شبانہ روز کام کرکے شہر سے فراہمی ونکاسی آب کی متعددشکایات کا خاتمہ کردیا

اتوار 24 نومبر 2019 20:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2019ء) ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان کی ہدایات پر واٹربورڈ کے عملے نے شبانہ روز کام کرکے شہر سے فراہمی ونکاسی آب کی متعددشکایات کا خاتمہ کردیا ہے،واٹربورڈ کے کمپلین سینٹرکو موصولہ فراہمی ونکاسی آب کی فوری حل طلب 260شکایات میں سے 249کا ازالہ کردیاگیا ہے جبکہ دیگر پر کام جاری ہے ،تفصیلات کے مطابق ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان نے گذشتہ ہفتہ واٹربور ڈ کے افسران اور انجینئرز کو ہدایات جاری کی تھیں کہ فراہمی ونکاسی آب سے متعلق شہریوں کی شکایات کا فوری خاتمہ ممکن بنایا جائے جس پر واٹربورڈ کے عملے نے دن رات ایک اور اپنی ہفتہ وار تعطیلات قربان کرکے عملدرآمد یقینی بنایا،واٹربورڈ کے عملے نے حاجی پیر محمد روڈ ،یوسف گوٹھ سرجانی کی مختلف سیوریج لائنوں کی ونچنگ مشینوںکی مدد سے صفائی کرکے نکاسی آب کی متعدد شکایات کا خاتمہ کردیا،لیاری یوسی 7 مین ہولز ،اسلامیہ کالونی نارتھ کراچی ،یوسی 15نارتھ کراچی ودیگر علاقوں میں سیورکلینگ وجیٹنگ مشینوں کی مددسے سیوریج مین ہولز ونکاسی آب کی لائنیںصاف کی گئیں،بلاک ایف اور ایل میں پانی کی لائن ،کھڈا مارکیٹ ، اٹک چوک ، جونا مسجد روڈ گل محمد لائن،بھورے خان لیاقت آباد ،چوہدری خلیق الزماں روڈ سے گزرنے والی مختلف قطر کی لائنوں کی صفائی ومرمت کی گئی ،پدر گراؤنڈ لیاری میں12انچ قطر کی ایم ایس لائن تبدیل کی گئی بنارس کالونی سائٹ ٹاؤن میں12انچ قطرکی ،واٹرپمپ فیڈرل بی ایریا میں 24انچ قطر کی لائن تبدیل کی گئی ،سوات کالونی بلدیہ ٹاؤن میںدھنسنے والی 12انچ قطر کی پائپ لائن تبدیل کی گئی سرجانی سکیٹر 5D میںدھنسنے والی 8انچ قطر کی سیوریج لائن تبدیل کی گئی،رضویہ سوسائٹی میںمین ہولز تعمیر کرکے سیوریج کا مسئلہ حل کیا گیا ،گارڈن میں گڈ لک میرج حال کے قریب 24فٹ گہرائی میں 36انچ قطر کی لائن سے کا مین ہول تعمیر کیا گیا،سیکٹر 4Fسرجانی ٹاؤن میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار مین ہولز کی مرمت کی گئی ،ماڑی پور ولیج کیماڑی ٹاؤن کوپانی کی فراہمی کیلئے 4انچ قطر کی لائن سے انٹرکنکشن کیاگیا،گریکس ماڑی پور میں سلک کالونی میں 24انچ قطر کی پائپ لائن بچھائی گئی ،سائٹ ٹاؤن ملنگ ہوٹل کے قریب 12انچ قطر کی پائپ لائن کی مرمت کی گئی ،ماڈل زون ملیر میں نائٹ شفٹ کے دوران سیوریج اوورفلو کی شکایات کا خاتمہ کیا گیا،یوسف گوٹھ سرجانی کے مین ہولز پر گٹروں کے ڈھکن اور رنگ سلیب نصب کیئے گئے ،کراچی یونیورسٹی کے قریب 48انچ قطر کا بلینسنگ مین والوز تبدیل کردیا گیا ،جان محمد ولیج گلبہارمیں گہرائی میں دھنسا 48انچ قطر کا قدیم مین ہولز تلاش کرکے اس کی صفائی کی گئی ،اس سبب علاقہ میں سیوریج کا درینہ مسئلہ حل ہوگیا ،شہید ملت روڈ پر 18انچ قطر کی لائن کے لیکیج کی مرمت کی گئی ،پاک کالونی پمپنگ اسٹیشن کی30ہارس پاور پمپس کے بال بیرنگ تبدیل کیئے گئے ،قصبہ پمپنگ اسٹیشن کے جلنے والی 100ہارس پاور کی موٹر کے مین کونٹریکٹر تبدیل کردیئے گئے ،جونا مسجد روڈ یوسی 8لیاری ٹاؤن میں 160ایم ایم کی لائن بچھائی گئی،کھڈا مارکیٹ ، اٹک چوک ، جونا مسجد روڈ گل محمد لائن ،سندھی مسلم سوسائٹی بلاک اے عرب آباد میں4انچ قطر کی پائپ لائن ڈال کر پانی کی قلت کا کئی سال پرانا مسئلہ حل کردیا گیا۔