وزیر اعظم آزادکشمیر کادربار حضرت سائیں سہیلی سرکار کا دورہ ،مختلف حصوں کا معائنہ کیا

جمعرات 5 دسمبر 2019 18:59

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2019ء) وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے جمعرات کے روز دربار حضرت سائیں سہیلی سرکار کا دورہ کیا ۔ وزیر اعظم نے دربار کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے اس موقع پر بکروں کا صدقہ بھی دیا اور تحریک آزادی کشمیر ، شہداء پاکستان، ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے دعا بھی کی ۔ وزراء کرام بیرسٹر افتخار گیلانی، راجہ عبدالقیوم خان ، راجہ محمد صدیق خان ، احمدر ضا قادری ، سید شوکت علی شاہ ، ڈاکٹر مصطفی بشیر اور چیئرمین ذکٰوة کونسل صاحبزادہ سلیم چشتی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔