
نواز شریف کی صحت بارے سفارتخانے سے رپورٹ آنے تک حکومت کوئی حتمی لائحہ عمل نہیں دے سکتی ‘ فردوس عاشق اعوان
حکومت آئینی جمہوری کردار میں اپوزیشن کو ساتھ لے کر چل رہی ہے،اپوزیشن کی مائنس وزیر اعظم کی خواہش کبھی پوری نہیں ہو گی
جمعہ 6 دسمبر 2019 13:00

(جاری ہے)
انہوں نے اپوزیشن کے مائنس وزیر اعظم عمران خان کے مطالبے پر کہا کہ ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پر دم نکلے ، اپوزیشن چاہتی ہے کہ وزیر اعظم مائنس ہو جائے ، پارلیمنٹ سے وزیر اعظم کا کردار ختم کر دیا جائے ،جمہوری عمل کی بجائے ان کی خواہش کے تابع ہو کر استعفیٰ دیدیا جائے ،یہ ان کے پرانے مطالبے او رارمان ہیں ان کا انہیں پہلے بھی کوئی فائدہ نہیں ہوا اورآئندہ بھی مایوسی ہو گی کیونکہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان پاکستان آگے بڑھ رہا ہے معاشی محاذ پر درست سمت میں گامزن ہے ۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے نواز شریف کو چار ہفتوں کے بعد علاج کے لئے قیام میں مزید توسیع کے سوال کے جواب میں کہا کہ سب نے دیکھا کہ شہباز شریف لندن اپنی بھائی کی صحت کی سہولت کاری کے لئے گئے لیکن اس حوالے سے میڈیا اور عوام سے کوئی خبر شیئر نہیں کرتے ۔ وائسرائے جو یہاں تشریف لایا کرتے تھے اور یہاں سے برطانیہ واپس جا کر لوگوں کو وہاں بلا کر مسائل سنا کرتے تھے ۔ شہباز شریف نے اپنی پارٹی کی مرکزی قیادت کو لند ن طلب کیا ہے دیکھیں وہ واپس آ کر نواز شریف کی صحت کے حوالے سے کیا خبر دیتی ہے ۔ جب تک حکومت اور عوام تک حتمی خبر نہیں پہنچتی اس وقت تک حکومت کوئی حتمی لائحہ عمل نہیں دے سکتی ۔یہ بھی دیکھنا ہے کہ لندن میں پاکستانی سفارتخانے میں موجود حکومتی نمائندہ کیا رپورٹ دیتا ہے ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اپوزیشن پہلے دن سے ہی وزیر اعظم کو وزیر اعظم ماننے کے لئے تیار نہیں ، وزیر اعظم کی پہلی تقریر کے دوران ہی ہلڑ بازی کی گئی ہے ،غل غپاڑہ ہوا ،اس سے وزیر اعظم کے ذہن میں یہ بٹھائی گئی کہ اپوزیشن ان کے جمہوری کردار کو مانتی ہی نہیں او روہ پارلیمنٹ کے اندر ان کی آواز کو نہیں سننا چاہتی ،جب بھی وزیر اعظم نے تقریر کی پارلیمنٹ کو جس طرح اکھاڑہ بنایا گیا جس انداز سے وزیراعظم کی ذات کو تضحیک آمیر بیانات کے ذریعے میڈیا کی زینت بنایا گیا وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔ انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان کو کو ایک ترقی یافتہ ،خوشحال اور معاشی طور پر مضبوط ملک بنانے میں مصروف عمل ہیں لیکن اپوزیشن ان کی توجہ ہٹانے کے لئے کوئی نہ کوئی ایسا بیانیہ جاری کرتی ہے جس سے پاکستان کے مخالفوںکی حوصلہ افزائی ہوتی ہے ،اپوزیشن کو چاہیے کہ اپنے اوزار اورہتھیار اگلے چار سال کے لئے اپنے پٹارے میں واپس رکھے حکومت بھی گڈ ول جسچر دینے کیلئے تیار ہے ۔
مزید اہم خبریں
-
پنجاب والے شدید بارشوں کے نئے سلسلے کیلئے تیار ہو جائیں
-
کل کی کانفرنس میں مایوسی نہیں ہوئی، مسلم دنیا کو نیٹو کی طرز پر ملٹری الائنس بنانا چاہیئے
-
یہ غلط فہمی کسی کو نہیں ہونی چاہیے، قطر میں جو کچھ ہوا امریکا کی مرضی کے ساتھ ہوا ہے
-
سیلاب کے باعث 36انچ گیس پائپ لائن متاثر ہونے کا خدشہ
-
8 فروری الیکشن میں کچھ امیدواروں کو غیر قانونی طور پر کامیاب قرار دیا گیا
-
کسانوں سے گندم 2200 روپے میں خریدی گئی جو آج 4 ہزار تک چلی گئی ہے
-
وفاق نے گلگت بلتستان کو ٹیکس فری زون تسلیم کرلیا
-
وزیراعلی خیبرپختونخواکی شہید میجر عدنان اسلم کے گھر آمد ،اہل خانہ سے تعزیت کی
-
پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح صفر ہو جانے کا خدشہ
-
اسلامی ممالک کے وسائل پر قابض امریکا اور استعماری طاقتوں سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا
-
نوازشریف نے عمران خان کے خلاف لندن پلان بی کے لئے اڑان بھری ہے
-
سیلابی دباؤ سے ایم فائیو کے متعدد اسٹرکچرز متاثر، این ایچ اے کی بحالی سرگرمیاں جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.