پشاور بی آرٹی کی تحقیقات کا ٹاسک واجد ضیاء کو مل گیا
واجد ضیاء کیلئے بطور ڈی جی ایف آئی اے شفاف تحقیقات ٹیسٹ کیس ہوگا، پشاور ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو45 روز میں بی آر ٹی منصوبے کی تحقیقات کا حکم دیا
ثنااللہ ناگرہ اتوار 8 دسمبر 2019 18:10
(جاری ہے)
بطورنئے ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیا ء کیلئے بی آرٹی کی تحقیقات ٹیسٹ کیس بن گیا ہے۔جس میں شفاف تحقیقات کرکے وہ خود کو اچھا آفیسر ثابت کرسکتے ہیں۔بی آرٹی منصوبے سے متعلق سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بی آرٹی منصوبہ کا پشاور ہائیکورٹ نے فیصلہ دیا کہ تحقیقات کروائی جائیں، ایف آئی اے کے نئے ڈی جی واجد ضیاء کوپہلی ذمہ داری مل گئی کہ وہ تحقیقات کروائیں لیکن حکومت اس فیصلے خلاف سپریم کورٹ جارہی ہے کہ تحقیقات رکوائی جائیں۔
جبکہ تحقیقات تو ہونی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ میں قائل ہوں کہ بی آر ٹی میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، بی آر ٹی کمال کا منصوبہ ہے۔انہوں نے کہا کہ 20اور 25کے درمیان ایسے ارکان ہیں، جو عمران خان کا ساتھ چھوڑ دیں گے، یہ اتحادیوں کی بات نہیں کررہا ، بلکہ یہ اراکین تحریک انصاف کے اپنے ہیں۔اگر وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد آتی ہے تو پی ٹی آئی کے اپنے ارکان ساتھ چھوڑ دیں گے، یہ ارکان کسی بیماری یا دیگر وجوہات کی بناء پر ووٹ نہیں کریں گے،ووٹوں کی گنتی میں 25تک ارکان غائب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ خبر ہے عمران خان کو چاہیے کہ اپنے ذرائع سے ان کے پاس ایجنسیاں بھی ہیں، اس خبر کو چیک کروا لیں،کہ متعدد ارکان اپنے قبلے تبدیل کرنے کیلئے تیار بیٹھے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کا سب سے بڑا محاذ جس کو وہ خود سپروائز کررہے ہیں، پنجاب میں عثمان بزدار سے ہٹ کرعمران خان نے بیوروکریسی سے براہ راست خود رپورٹ لینا بھی شروع کی ہے۔ جس بیوروکریسی سے عمران خان جو رپورٹ لے رہے ہیں وہ پل پل کی رپورٹ لندن میں بھی بھیج رہی ہے۔مزید اہم خبریں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.