Live Updates

عمران خان سے کوئی رکن قومی اسمبلی نالاں نہیں، پرویز خٹک

تمام ارکان عمران خان کے ساتھ ہیں، ارکان کے گلے شکوے ہوتے رہتے ہیں، اس کا مطلب یہ نہیں کہ حکومت کا تختہ الٹا دیا جائے، حکومت پانچ سال پورے کرے گی۔ وزیردفاع پرویز خٹک کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 8 دسمبر 2019 19:32

عمران خان سے کوئی رکن قومی اسمبلی نالاں نہیں، پرویز خٹک
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 دسمبر 2019ء) وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ عمران خان سے کوئی رکن قومی اسمبلی نالاں نہیں، ارکان کے گلے شکوے ہوتے رہتے ہیں، اس کا مطلب یہ نہیں کہ حکومت کا تختہ الٹا دیا جائے، حکومت پانچ سال پورے کرے گی۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف الیکشن کمشنراورممبران سے متعلق اپوزیشن اوراتحادی جماعتوں سے رابطے ہوچکے ہیں۔

بدھ تک چیف الیکشن کمشنراورممبران کی تقرریوں کا فیصلہ ہوجائےگا۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق اپوزیشن سے ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی۔ تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد لیگل ٹیم کے ساتھ مل کر حکومت فیصلہ کرے گی۔ پرویز خٹک نے کہا کہ عمران خان سے کوئی رکن قومی اسمبلی نالاں نہیں لیکن گلے شکوے ہوتے رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

گلے شکوے کا مطلب یہ نہیں، کہ حکومت کا تختہ الٹا دیا جائے۔

عمران خان کی حکومت پانچ سال پورے کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں کرپٹ لوگوں کو نہیں چھوڑوں گا۔ تمام ارکان اسمبلی حکومت کے ساتھ ایک پیج پر ہیں۔ واضح رہے سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کے خلاف اگر تحریک عدم اعتماد آتی ہے تو پی ٹی آئی کے اپنے 20 سے 25 ارکان ووٹ نہیں دیں گے، پی ٹی آئی میں ایسے ارکان ہیں، جو عمران خان کا ساتھ چھوڑ دیں گے، یہ اتحادیوں کی بات نہیں کررہا ، بلکہ یہ اراکین تحریک انصاف کے اپنے ہیں۔

اگر وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد آتی ہے تو پی ٹی آئی کے اپنے ارکان ساتھ چھوڑ دیں گے، یہ ارکان کسی بیماری یا دیگر وجوہات کی بناء پر ووٹ نہیں کریں گے، ووٹوں کی گنتی میں 25 تک ارکان غائب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ خبر ہے عمران خان کو چاہیے کہ اپنے ذرائع سے ان کے پاس ایجنسیاں بھی ہیں، اس خبر کو چیک کروا لیں،کہ متعدد ارکان اپنے قبلے تبدیل کرنے کیلئے تیار بیٹھے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات