عابد جوئیہ کا نیا ویڈیو سونگ’’سوہنا چن‘‘ ریلیز کردیا گیا

بدھ 11 دسمبر 2019 17:42

کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2019ء) معروف فوک گلوکار عابد جوئیہ کا نیا ویڈیو سونگ’’سوہنا چن‘‘ ریلیز کردیا گیا،ویڈیو کو گذشتہ روزتھر پروڈکشن نے اپنے آفیشل یوٹیوب چینل او رسوشل میڈیا پر ریلیز کیا گیا اس کی ویڈیو ڈائریکشن نوید چوہدری نے دی ہے جبکہ اس کی پوسٹ پروڈکشن زوم میڈیا کی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران عابد جوئیہ نے بتایاکہ ان کا یہ ویڈیو ریلیز ہوتے ہی ان کے پرستاروں میں مقبولیت حاصل کررہاہے۔ ایک سوال کے جواب میں عابد جوئیہ نے کہاکہ یہ ویڈیو اپنی بہترین عکسبندی کی وجہ سے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کرے گا انشاء اللہ میں اپنے پرستاروں کو سابقہ ہٹ گیتوں کی طرح آئندہ بھی ایسے ہی اچھے اچھے ویڈیوز پیش کروں گا۔

متعلقہ عنوان :