پاکستان نے کر تارپور راہداری کا منصوبہ مکمل کر کے ثابت کر دیا ہم اقلیتوں کیساتھ کھڑے ہیں، چوہدری محمد سرور

جمعرات دسمبر 20:14

پاکستان نے کر تارپور راہداری کا منصوبہ مکمل کر کے ثابت کر دیا ہم اقلیتوں ..
لاہور۔12 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2019ء) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور پنجاب یوینورسٹی میں متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر اہتمام سیمینار میں شر یک ہوئے اس موقع پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر نیاز احمد اختر ،چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈڈاکٹر عامر احمد ،بھارتی دانشور،ڈاکٹر نمدر،ڈاکٹر وند کمار ،ڈاکٹر سورج پر کاش سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

گورنر پنجاب نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت کیساتھ پاکستان کے کشیدہ حالات کے باوجود پاکستان نے دنیا بھر میں بسنے والے سکھوں کیلئے کر تارپور راہداری کا منصوبہ مکمل کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ ہم اقلیتوں کیساتھ کھڑے ہیں مگر بدقسمتی سے بھار ت میں اقلیتیں کسی بھی صورت محفوظ نہیں اور نر یندر مودی کو یہ بات سمجھ لینا چاہیے کہ وہ بھارت میں اقلیتوں کو دبا کر کسی بھی صورت بھارت کو مضبوط اور خوشحال نہیں کر سکتا بھارتی حکومت کے اقلیتوں کے بارے میں عز ائم بے نقاب ہو رہے ہیں جب تک بھارت مسئلہ کشمیر کو حل اور بھارت میں اقلیتوں کو انکے حقوق نہیں دے گا اس وقت خطے میں امن اور ترقی کا خواب کبھی پورا نہیں ہوسکتا وقت آچکا ہے کہ نر یندر مودی ہوش کے ناخن لیں اور اپنے ظالمانہ اقدام کو فوری طور پر بند کر یںجبکہ گور نر پنجاب ویٹر نری یونیورسٹی کی11ویں کانووکیشن میں بطور مہمان خصوصی شر یک ہوئے جبکہ اس موقعہ پر صوبائی وزیرلائیو سٹاک سردار حسنین بہادر دریشک 'وائس چانسلر ویٹر نری یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مسعود احمدربانی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

گور نر پنجاب نے پی ایچ ڈی سکالرز اور پوزیشن ہولڈرز طلبہ وطالبات میں میڈلز بھی تقسیم کیے اور اپنے خطاب کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ہم نے پنجاب کی تمام یونیورسٹیز کو سیاسی مداخلت سے پاک کر دیا ہے اوریونیورسٹیز میں ہر سطح پر شفافیات اور میرٹ کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ دنیا تیزی سے بدل رہی ہے ہمیں اپنے نوجوانوں کو نالج بییسڈ اکانومی کی اہمیت سے آگاہ کرنا ہے تمام مسائل کے باوجود تعلیم پر حکومت کی مکمل توجہ ہے ہم ماڈرن تحقیق کو استعمال کرتے ہوئے اپنے نظام تعلیم کو بہتر بنا رہے ہیں ۔

گورنرنے کہا کہ وفاقی اور پنجاب حکومت یورسٹیز میں سہولتوں کی فراہمی اور تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے جو اقدامات کر رہی ہے ماضی میں اسکی کوئی اور مثال نہیں ملتی۔