Live Updates

نوجوان قوم کا مستقبل اور پی ٹی آئی کا سرمایہ ہیں ، پی ٹی آئی کرپشن سے فری پاکستان بنانے کیلئے جدوجہد کر رہی ہے، میاں فرخ حبیب

جمعہ 13 دسمبر 2019 15:32

نوجوان قوم کا مستقبل اور پی ٹی آئی کا سرمایہ ہیں ، پی ٹی آئی کرپشن سے ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2019ء) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ریلویز میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ نوجوان قوم کا مستقبل اور پی ٹی آئی کا سرمایہ ہیں ، پی ٹی آئی کرپشن سے فری پاکستان بنانے کیلئے جدوجہد کر رہی ہے ، نوجوانوںنے عمران خان کو وزیر اعظم آف پاکستان بنانے میں اپنا تاریخی کردار ادا کیا ہے ۔یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت عام آدمی کی زندگی میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں تبدیلی کا آغاز ہو چکا ہے آج بھی نوجوان وزیر اعظم عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ معاشرے میں تبدیلی کیلئے نوجوان اپنا کردار ادا کریں اور کمزور طبقات کا ساتھ دیں نیز تنظیم کی مضبوطی اور پارٹی کی سرگرمیوں کو اجاگر کرنے کیلئے ہر اول دستے کا کردار اداکر یں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ قوم شریف برادران کی سیاہ کرتوتوں سے بخوبی واقف ہیں ۔ شہباز شریف اداکاری اور ڈرامے بازی کرکے قوم کو مزید بے وقوف نہیں بنا سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے قوم سے جو وعدہ کیا تھا کہ ملک کی لوٹی ہوئی قومی دولت کو ملک میں واپس لائیں گے، اس عمل کا آغاز ہو چکا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت نے مشکل حالات کے باوجود ملک کو مشکلات سے نکال کر درست سمت کی طرف گامزن کر دیا ہے جس کے ثمرات عوام کو جلد ملنا شروع ہو جائیں گے جبکہ ماضی کی حکومتوں نے ریکارڈ قرضے لئے نیز ڈالر اور مہنگائی کو مصنوعی طورپر کنٹرول کیا گیا تھا علاوہ ازیں ماضی کی حکومتوں کی طرف سے گردشی قرضوں میں بھی ریکارڈ اضافہ کیاگیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات