بی آرٹی میں غلطیاں تسلیم کرنے کے بجائے عمران صاحب اپنے وزیروں مشیروں سمیت استعفیٰ دیں، مریم اور نگزیب

معیشت کا دیوالیہ نکال کر، روٹی ، روزگار ، کاروبار، اور صنعت بند ، غلطی ہو گئی کہہ کر بھاگ جائیں گے ، اب بھاگنے نہیں دیں گے ، ترجمان (ن)لیگ

ہفتہ 14 دسمبر 2019 19:37

بی آرٹی میں غلطیاں تسلیم کرنے کے بجائے عمران صاحب اپنے وزیروں مشیروں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کے مشیر کے بی آرٹی میں غلطیاں تسلیم کرنے کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی آرٹی میں غلطیاں تسلیم کرنے کے بجائے عمران صاحب اپنے وزیروں مشیروں سمیت استعفیٰ دیں۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ معیشت کا دیوالیہ نکال کر، روٹی ، روزگار ، کاروبار، اور صنعت بند ، غلطی ہو گئی کہہ کر بھاگ جائیں گے ، لیکن اب بھاگنے نہیں دیں گے ۔

انہوںنے کہاکہ عمران صاحب کی نالائق اور نااہل حکومت نے پاکستان کو بدترین حالات کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب ملک کا بیڑہ غرق کرکے یہ ہی کہیں گے کہ غلطی ہوگئی، پہلی حکومت تھی ۔ انہوںنے کہاکہ عوام کے ایک سو پچیس ارب کے بدلے پشاور میٹرو کے کھڈے اور اب کہتے ہیں کہ غلطی ہوگئی ،غلطی نہیں، استعفی دیں اور حساب دیں عمران صاحب پوری نالائق حکومت پر کیس بنایاجائے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ عمران صاحب ایک سوپچیس ارب میں سکول اور ہسپتال بن جاتے، غلطی ہوگئی کہنے سے معافی نہیں ملے گی ۔ انہوںنے کہاکہ شہبازشریف نے نوے ارب میں چار میٹروز بنائیں، عمران صاحب 125 ارب لگا کرآج کہتے ہیں غلطی ہوگئی ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب کنٹینر پر کھڑے ہوکر شہبازشریف کی میٹروز پر تنقید اور 125 ارب کے کھڈوں پر کہتے ہیں کہ غلطی ہوگئی ۔

انہوںنے کہاکہ ایک سو پچیس ارب کے کھڈے کھود کرکہتے ہیں کہ غلطی ہوگئی کوئی شرم، کوئی حیاء کوئی استعفیٰ ۔ انہوںنے کہاکہ قوم خبردار رہے ! عمران صاحب نے ملک کا سواستیاناس کرکے ایک دن اسی طرح غلطی تسلیم کرتے ہوئے فرار ہوجانا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ جن چند پاکستانیوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا تھا، وہ توبہ کرتے ہوئے آج اللہ تعالی سے اپنی غلطی کی معافی مانگ رہے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ سولہ ہزار ارب کا تاریخی قرض، چودہ فیصد مہنگائی، ترقی کی شرح اڑھائی فیصد اور کہتے ہیں کہ غلطی ہوگئی ۔ انہوںنے کہاکہ بجلی کی قیمت میں سو اور گیس کی قیمت میں دو سو فیصد اضافہ اور کہتے ہیں کہ غلطی ہوگئی ۔ انہوںنے کہاکہ خیبرپختونخوا احتساب کمیشن کو تالا لگادیا اور کہتے ہیں کہ غلطی ہوگئی ۔انہوںنے کہاکہ طالب علموں سے تعلیم، مریضوں سے مفت علاج اور عوام سے روٹی روزگار چھین کرکہتے ہیں کہ غلطی ہوگئی