Live Updates

ملائشین وزیر اعظم مہاتیر محمد کی جانب سے وزیراعظم عمران کو تحفے میں دی گئی پروٹون گاڑی پاکستان پہنچ گئی

ہفتہ 14 دسمبر 2019 23:33

ملائشین وزیر اعظم مہاتیر محمد کی جانب سے وزیراعظم عمران کو تحفے میں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2019ء) ملائشین وزیر اعظم مہاتیر محمد کی جانب سے تحفے میں دی گئی پروٹون گاڑی پاکستان پہنچ گئی ۔ کل (پیر کو) ملائشین ہائی کمیشن میں تقریب کے دوران مشیر تجارت عبدالرزاق داور وزریر اعظم عمران خان کی نمائندگی کرتے ہوئے گاڑی وصول کریں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائشین وزیر اعظم مہاتیر محمد کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کوایکس 70پروٹون گاڑی بھیجی ہے۔

پیر کے روز ملائشین ہائی کمیشن میں منعقد ہونے والی تقریب میں وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے مشیر تجارت عبدالرزاق دائود گاڑی وصول کریں گے ۔ ملائشین وزیر اعظم مہاتیر محمد نے دورہ پاکستان کے موقع پر پروٹون گاڑی وزیر اعظم عمران خان کو تحفے میں دینے جبکہ پاکستان میں پروٹون گاڑی کا پلانٹ لگانے کابھی اعلان کیا تھا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :