لیاقت باغ اب فیصلہ کن جدوجہد کانکتہ آغاز بنے گا،پیپلز پارٹی شعبہ خواتین

پیر 16 دسمبر 2019 23:49

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 دسمبر2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب جنرل سیکرٹری نرگس فیض ملک اورپیپلز پارٹی شعبہ خواتین ضلع راولپنڈی کی صدر سمیرا گل نے کہا ہے کہ 12سال بعد شہید بی بی کا بیٹا بلاول بھٹو اسی لیاقت باغ سے عوامی جدوجہد کا علم بلند کرے گاذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو کی راولپنڈی میں شہادت کے بعد یہی لیاقت باغ اب فیصلہ کن جدوجہد کانکتہ آغاز بنے گا27دسمبر لیاقت باغ کا جلسہ سلیکٹڈ حکمرانوں کے ایوانوں کو ہلا کر رکھ دے گا پاکستان پیپلز پارٹی کی ورکرز اپنے محبوب قائد کا بھرپور استقبال کریں گی جگہ جگہ استقبالیہ کیمپ لگائے جائیں گے اور عوامی جلسہ میں بھرپور شرکت کرکے کو کامیاب بنائیں گے عوام کی امید بلاول زرادری ہیں ملک کو موجودہ بحرانوں سے وہی نکال سکتے ہیں اور نا اہل حکمرانوں سے جان چھڑائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز حلقہ این اے 62 میں27دسمبر کو ہونے والے جلسہ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی کی وارڈ کمیٹیوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں نائب صدر پنجاب چوہدری اسد پر ویز،ضلعی صدر چوہدری ظہیر محمود، تحصیل صدر راجہ منصور اختر، ملک ایوب، راجہ شوکت محمود، شیخ یونس، شفیق جدون ،شیراز کیانی، ایاز خان پپو، اقبال خان، فضل حق، آنسہ ستی، حفضہ بخاری، عابدہ کیانی ،گلشن راٹھور، بینظیر صفیہ عذرا یونس کے علاوہ وارڈ کے صدور جنرل سیکر ٹریز کارکنوں اور خواتین کی بڑی تعدا نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شعبہ خواتین کی ضلعی صدر سمیرا گل نے کہا کہ موجودہ نا اہل حکومت نے ملک مین مہنگائی کا طوفان برپا کر دیا ہے عوام کی امید بلاول زرادری ہیں ملک کو موجودہ بحرانوں سے وہی نکال سکتے ہیں اور نا اہل حکمرانوں سے جان چھڑائیں گے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی مشکلات اور ان کے حقوق کی جنگ لڑی ہے ایسے حالت میں عوام کو اکیلا نہیں چھوڑے گی راولپنڈی کا جلسہ ثابت کرے گا کہ یہ شہر آج بھی پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا شہر ہے پارٹی کارکن اپنے محبوعbقائد کا والہانہ استقبال کریں گے اس سلسلے میں تمام وارڈ کمیٹیوں کی سطح پر تہیاریاں جاری ہیں انہوںنے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے تمام کارکن جلسہ کو کامیان بنانے کیلئے بھرپور شرکت کو یقیقینی بنائیں7 2دسمبر کا جلسہ حکمرانوں کی نیندیں حرام کر دے گا بلاول بھٹو اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان بھی لیاقت باغ کے جلسہ سے کریں گے حکمرانوں نے ملک کو تباہ و برباد کرنے کی قسم کھائی ہوئی ہے، ناکام خارجہ پالیسی ملک کی تباہ حال معیشت اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔