اسلام آباد ہائی کورٹ : اکرم درانی کی ضمانت قبل از گرفتاری میں یکم جنوری تک توسیع

بدھ 18 دسمبر 2019 21:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 دسمبر2019ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعلی اکرم درانی کی ضمانت قبل از گرفتاری میں یکم جنوری تک توسیع کر دی کیس کی سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس میاں گل اورنگزیب پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کی اکرم درانی عدالت کے روبرو پیش ہوئے دوران سماعت چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ کے وکیل کہاں پر ہیں جس پر اکرم خان درانی نے جواب دیا کہ ان کی کسی دوسرے کیس میں پیشی تھی وہ وہاں گئے ہوئے ہیں آج پیش نہیں ہو سکتے عدالت نے اکرم درانی کی ضمانت میں یکم جنوری تک توسیع دیتے ہوئے چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہم نے آپ کی ضمانت میں ایک سال کی توسیع کر دی ہے،چیف جسٹس کے ان ریمارکس پر عدالت میں قہقہے بکھر گئے یاد رہے کہ اکرم درانی پر آمدن سے ذائد اثاثہ جات اور بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری میں خردبرد کا الزام ہے