عبداللہ قریشی نے اپنی نئی رومانٹک ویڈیو "آجا " ریلیز کردیا

ہفتہ 28 دسمبر 2019 23:30

مانگا منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 دسمبر2019ء) معروف گلوکار اور گانوں کے مصنف عبداللہ قریشی نے اپنے نئے رومینٹک ویڈیو گانے "آجا"ریلیز کردیا ہے،آن لائن کے مطابق یو ٹیوب پر متعدد گانوں کے ذریعے شہرت حاصل کرنیوالے گلوکار عبداللہ قریشی نے اپنے نئے گانے کی شاعری بھی خود کی ہے جبکہ باصلاحیت گلوکار نے گانے کی موسیقی بھی خود ہی ترتیب دی ہے، تاہم گانے کی ویڈیو کی ہدایات سعد ہاشمی نے دیں ہیںجبکہ پیش کش سعد سلطان کی ہے، گانے کی ویڈیو میں معروف گلوکار نے خود ادکاری کے جوہر دکھائے ہیں، جبکہ ان کے مدمقابل شاہ میرا سہیل ہیں۔

اپنے گانے کے اجرا کے موقع پر تاثرات دیتے ہوئے معروف گلوکارعبداللہ قریشی کا کہنا تھاکہ "آجا"وہ گانا ہے جسے میں نے تقریبا دو سال قبل لکھنا شروع کیا تھا، ان کا کہنا تھاکہ جب میں نے یہ گانا لکھنا شروع کیا تھا تو میں نے پتہ نہیں کیوں اس کی دھن نہیں بنائی تھی، اور اسے کچھ عرصے کے لیے ایک طرف رکھ دیا تھا، انھوں نے بتایاکہ اگرچہ اب میرے پاس بہت سادہ دھنیں ہیں، لیکن کسی بھی طرح اس مخصوص راگ کے لیے کسی بھی چیز کو ہموار کرنا بہت ہی مشکل تھا جو میں نے اس کے بعد لکھا تھا، انھوں نے بتایا کہ میں اس گانے کی تکمیل کے لیے صحیح لفظوں کا منتظر تھا، اور با الآخر کچھ دوستوں ، تیمور رحمان اور احمد مہدی کی مدد سے اس کی نوک پلک سنوارنے اور گانے میں ڈھالنے میں کامیاب ہوا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ گانے کو مداحوں کی جانب سے زبردست پذیرائی حاصل ہورہی ہے، اور عبداللہ قریشی اپنے مداحوں سے امید رکھتے ہیں کہ اگر وہ اسی طرح ان کی حوصلہ افزائی جاری رکھیں گے تو وہ بھی اپنے مداحوں کے لیے مستقبل میں بھی بہترین دھنوں پر مشتمل گانوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ عبداللہ قریشی نے اس وقت کافی مقبولیت حاصل کی جب انھوں نے اسلام آباد کے ایک بینڈ کے ساتھ کام کا آغاز کیا تھا ،یوٹیوب پر ان کے مقبول ترین گانوں میں کالی سینٹرو، لاپتہ ، آواز دو اور داستان جیسے گانے شامل ہیں

متعلقہ عنوان :