وزیراعظم نے پیپلزپارٹی سے پی ٹی آئی میں آنے والے رہنما کو کھری کھری سنا دیں

اب آپ پیپلزپارٹی میں نہیں ہیں،یہاں میرٹ پالیسی چلے گی۔راجہ ریاض کی جانب سے لوئر سکیل میں ملازمتوں کا کوٹہ مانگنے پر وزیراعظم کا جواب

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 4 جنوری 2020 12:25

وزیراعظم نے پیپلزپارٹی سے پی ٹی آئی میں آنے والے رہنما کو کھری کھری ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جنوری2020ء) حکومتی جماعتوں کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق راجہ ریاض نے لوئر سکیل کی ملازمتوں میں ایم این ایز کا کوٹا مانگ لیا جس کو وزیراعظم عمران خان نے مسترد کر دیا۔ تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی پارٹی کا پارلیمنٹ ہاؤس میں اجلاس ہوا وزیراعظم عمران خان مشترکہ اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں حکومتی اتحادی ارکان نے کھل کر شکوں کا اظہار کیا۔حلقے کے لیے ترقیاتی فنڈز نہ ملنے کی شکایت کی۔ ذرائع کے مطابق حکومتی ارکان نے وزیر اعظم سے سرکاری نوکریوں میں کوٹہ مختص کرنے کا مطالبہ کردیا،راجہ ریاض نے لوئر سکیل کی ملازمتوں میں ارکان اسمبلی کا الگ کوٹہ رکھنے کی تجویز پیش کی تو وزیراعظم نے مسترد کردی اور واضح کیا کہ اس سے آپ کے لیے مشکلات میں اضافہ ہوگا وزیراعظمراجہ ریاض کھری کھری سنا دیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہا کہ اب آپ پیپلزپارٹی میں نہیں ہیں اگر ہم نے اب بھی ملازمتوں کا کوٹہ ارکان اسمبلی میں تقسیم کرنا ہے تو پھر پی ٹی آئی کی میرٹ پالیسی کہاں گئی؟ وزیراعظم عمران خان کے جواب پر راجہ ریاض خاموش ہوگئے۔یاد رہے کہ 13 مئی 2016ء کو پنجاب کے سابق سنیئروزیراور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ ریاض نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

راجہ ریاض نے عام انتخابات 2018ء میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر ہی حصہ لیا تھا۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 110 فیصل آباد X سے پاکستان تحریک انصاف کے اُمیدوار راجہ ریاض احمد کامیاب ہوئے تھے جس کے بعد انہیں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری پٹرولیم تعینات کیا گیا تھا لیکن بظاہر راجہ ریاض ااپنی اس تعیناتی سے ناخوش تھے جس کے تحت انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا اور کہا کہ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری پٹرولیم کے عہدے سے استعفیٰ دے رہے ہیں لیکن وہ پارٹی اور حکومت کے لیے بطور رکن قومی اسمبلی کام کرتے رہیں گے۔