اسلام آباد،بلوچستان، خیبر پختونخوا، پنجاب ، گلگت بلتستان میں ( آج) بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اتوار 5 جنوری 2020 18:35

اسلام آباد،بلوچستان، خیبر پختونخوا، پنجاب ، گلگت بلتستان میں ( آج) ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جنوری2020ء) محکمہ موسمیات نی( آج) پیرکواسلام آباد،بلوچستان، خیبر پختونخوا، پنجاب ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں اکثر مقامات پرجبکہ بالائی سندھ میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر بر فباری کا امکان ظاہر کیا ہے اس دوران شمالی بلوچستان میں موسلادھار بارش اور برفباری کا بھی امکان ہے۔

اتوار کو محکمہ موسمیات کی جاری رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب کے میدانی علاقوں میں چند مقامات پر دھند چھائی رہی۔ کوئٹہ، دالبندین ، نوکنڈی، خضدار ، قلات، بارکھان، ڑوب، سبی،پٹن،مالم جبہ ،پشاور، بنوں ، پاراچنار، ڈی آئی خان ، سیالکوٹ، فیصل آباد، جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، بھکر، جوہرآباد، ساہیوال، اوکاڑہ، ملتان، خانیوال، بہاولنگر، بہاولپور،ڈی جی خان، کوٹ ادو، لیہ،لاڑکانہ، موہنجوداڑو اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش ریکارڈ ہوئی۔

(جاری ہے)

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ سب سے زیادہ بارش بلوچستان: قلات17،کوئٹہ (سمنگلی11،شہر 10)، ڑوب 11،خضدار 06، بارکھان 02، پنجاب : لیہ 09،بھکر 07 ، جھنگ 04،نورپورتھل، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، خانیوال ، کوٹ ادو02، ملتان، بہاولنگر، ڈی جی خان، فیصل آباد، جوہرآباد، اوکاڑہ 01، خیبر پختونخواہ: پاراچنار 08، مالم جبہ ، ڈی آئی خان 05، بنوں 04، پٹن 01 ، سندھ: لاڑکانہ 02،کشمیر: راولاکوٹ ،کوٹلی 01ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔اتوار کو ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: کالام منفی 15، اسکردو منفی 13، استور منفی 09، بگروٹ ،گوپس منفی 08، مالم جبہ منفی07، پاراچنار منفی 06اورراولاکوٹ میں منفی 05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔